میرے خاندان سے ایک ننھے سے ساتھی نے بھی بلاگنگ کی دنیا میں
قدم رکھا ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کے والد ایک معروف سیاح اور سفرنامہ نگار ہیں اور کئی دہائیوں کی سیاحت کے دوران حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے صاحبزادے نے اپنے والد کی فوٹوگرافی کو منظر عام پر لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
وہ بہت تیزی سے اپنے تصاویر کے مجموعے میں سے خوبصورت تصاویر پیش کرتے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئیں گی۔
اس سلسلے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار تبصروں کے ذریعے کیجیے اور بلاگنگ کی دنیا کے اس ننھے مہمان کو درج ذیل ربط (link) پر خوش آمدید کہیے۔
عکس