باذوق

محفلین
ابنِ صفی کے ' عمران سیریز ' ناولوں میں قوس قزح کی طرح دلکش اور دلفریب سات رنگوں پر مشتمل سات معروف کردار واضح طور پر نظر آتے ہیں :
صفدر ، جولیا ، سنگ ہی ، تھریسیا ، جوزف ، سلیمان اور علی عمران !
اِن سب میں گہرا اور دلآویز رنگ خود علی عمران کا ہے!

علی عمران ، جو ایم ایس سی ، پی ایچ ڈی (آکسن) ہے، جس کے پاس ڈگریوں کی فوج ہے لیکن اُس نے ڈگریوں کو سرد خانے میں محفوظ کر رکھا ہے۔
اِس کردار کے ذریعے ابن صفی سارے معاشرے پر طنز کرتے ہیں کہ اب ہم ڈگریوں کے سائے میں چلتے ہیں۔ ہمارے ہر قول و فعل پر ڈگریوں کا پر تَو نظر آتا ہے۔ اور یوں اَنا کا حصار ہمیں دوسروں کے دلوں میں اُترنے سے روکتا ہے۔
لیکن عمران اپنی ساری حماقتوں اور معصومیت کے ساتھ یوں جلوہ گر ہوتا ہے کہ سلیمان ہو یا سر سلطان سبھی اس خبطی اور ازلی بیوقوف کے گرویدہ نظر آتے ہیں۔

عمران کی ٹیڑھی شخصیت پر ابن صفی نے ناول '' گھر کا بھیدی '' میں مفصل روشنی ڈالی ہے۔ وہ رقمطراز ہیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھئے : یہاں
 
نکلے تیری تلاش سے اقتباس
بازنطائن -قسطنطینہ – استنبول”

وینس کی خوبصورتی کا انحصار سمنرد پر ہے پر استنبول میں سمندر شاخ زریں کا کشکول ہاتھ میں لئے شہر سے حسن کی بھیک مانگ رہا ہے – صوفیہ کا عظیم الجثہ گنبد- نیلی مسجد کے چھ نازک اندام اور باریک مینار- ترک سلطانوں کا محل سرا- شاخ زریں پر پل – الغلطہ اور اس گھنے جنگل میں سینکڑوں لمبے اور پتلے مینار ہر
سو بکھرے ہوئے جیسے نیلے آسمان کے سینے میں تیز چمکتے ہوئے برچھے گڑھے ہوں
http://umeed.urdutech.com/
 

مغزل

محفلین
’’ ایک تعلق کی بابت ‘‘

(عنیقہ ناز کا شوخیِ تحریر )

واقعی گوری ہو۔ یا لکھا ہوگا کہ واقعی خوبصورت ہو۔۔ اس کےعلاوہ کم عمر، تعلیم یافتہ اور اچھے مختصر گھرانوں سے تعلق ہو۔ مختصر گھرانوں سے مراد لڑکی کے بہن بھائ زیادہ نہ ہوں۔ اور اگر اکلوتی ہو تو کیا بات ہے نہیں تو اس کے نام کوئ زمین جائیداد ہو یا بزنس میں سپورٹ کر سکتے ہوں۔دوسری طرف ایک آیئڈیل لڑکے میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں ان کا اندازہ بھی ان کو پڑھ کر ہو سکتا ہے۔ ان کو میں ترجیح کے لحاظ سے ایسے لکھ سکتی ہوں۔تنخواہ، چھ، سات ہندسوں میں ہو۔کسی باہر ملک، یعنی امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلینڈ یا کسی بھی فرسٹ ورلڈ دنیا کی شہریت ہو۔کوئ پیشہ ورانہ ڈگری ہو۔

کوئ ایک ہزار لڑکیاں دیکھنے کے بعد انہیں ایک صحیح لڑکی مل جاتی ہے تو شادی کے ایک مہینے بعد وہی صحیح لڑکی ایک دم غلط ہوتی ہے۔ توبہ، بات کرنے کی تمیز نہیں اسے تو، انڈہ تک ابالنا نہیں آتا، کیا ڈگری کو لیکر چاٹے گا ہمارا بیٹا، اپنے بستر کی چادر تک ٹھیک کرنے کی تو فیق نہیں ہوتی۔ ہر وقت بیوٹی پارلر کے چکر، اےتنا پیسہ برباد کرتی ہیں، لگتا ہے ماں باپ نے کوئ تمیز نہیں سکھائ۔ لڑکے کے سلسلے میں یہ سننے کو ملے گا کہ ہماری بیٹی کا کوئ خیال نہیں کرتا، بہت مذہبی ہیں یا بہت آزاد خیال، کنجوس ہے یا فضول خرچ اسی طرح کی دیگر باتیں۔ اب اگر ان سے کوئ پلٹ کر پوچھے کہ دیکھتے وقت تو آپ نےیہ سب نہیں دیکھا تھااس وقت آپ کی ترجیحات کچھ اور تھیں۔ خریدتے وقت آپ کو ٹماٹر چاہئیے تھے اور اب آپ اس میں آلو کی خصوصیات تلاش کر رہی ہیں۔ یعنی غالب کی زبان میں عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا۔ دنیا کی بنیادی سائنس جس میں کوئ اختلاف نہیں یہ کہتی ہے کہ ٹماٹر ہمیشہ ٹماٹر رہے گا اور آلو ہمیشہ آلو۔۔

ایک مفصل اظہاریہ ۔ آپ ضرور پڑھیے گا۔
 

مغزل

محفلین
مثنوی اردو محفل - اردو محفل کو سالگرہ مبارک

پچھلے سال، اردو محفل کی سالگرہ کے دنوں میں، ایک سلام، دو قطعوں اور ایک رباعی کی صورت میں پیش کیا تھا، اُس وقت کچھ احباب نے ذکر کیا کہ اردو محفل کے اراکین کا ذکر بھی ہونا چاہیئے۔ سو حاضر ہوں ایک نئے سلام کے ساتھ محفل کی سالگرہ کے موقعے پر، واضح کر دوں کہ خاکسار کو شاعر ہونے کا کبھی دعویٰ نہیں رہا بس یونہی کبھی کچھ ہو جائے تو جائے اور وہ بھی مختصر مختصر، نظم کے میدان کا میں آدمی نہیں ہوں، غزل پسند ہے اس میں بھی پانچ اشعار بمشکل ہوتے ہیں اسلیئے رباعیاں زیادہ پسند ہیں کہ دو اشعار میں کام ختم

لیکن اس بار کچھ موضوع ہی ایسا تھا کہ اپنی طبیعت کے خلاف نظم میں طبع آزمائی کی، اور مجھے لگا کہ اس کام کیلیے 'مثنوی' بہتر رہے گی سو یہ 'مثنوی نما' چیز آپ کی خدمت بہ احترام و محبت و عقیدت پیش کر رہا ہوں، جانتا ہوں کہ اس میں کچھ خوبی نہیں لیکن محبت تو ہے ۔ایک بات یہ کہ یہ ہیچمدان انتہائی خواہش کے باوجود بہت سے احباب کا نام قلمبند نہیں کر سکا جس کیلیے معذرت خواہ ہوں، لیکن پھر کہوں گا کہ ان کا نام ہو نہ ہو، محبت تو ہے۔

یہ مراسلہ اردو محفل سے لیا گیا ہے ، اب چونکہ ہمیں قدرت نہیں سو۔ یہ مراسلہ جناب کی اجازت سے آپ احبا ب کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ آپ کے تبصرہ جات اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کے لیے تحفہ ہوں گے۔ والسلام ۔۔ مزید پڑھیں۔
 

مغزل

محفلین
یہ سب کہاں‌سے پڑھ کے تبصرے ہو رہے ھیں


دوست۔۔ یہ مختلف بلاگز پر تبصرے ہیں ، اب جیسے کہ میرے دستخط میں میرے بلاگ کا ربط ہے۔
اسی طرح باقی لوگوں کے روابط ہیں اور یہاں شامل کیے جاتے ہیں۔ آپ بھی کبھی کبھار چکر لگا لیا کریں۔
 

باذوق

محفلین
* ناول "پتھر کا خون" میں عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر کبھی اس کی لڑائی فریدی سے ہو جائے تو فریدی کو چھ ماہ کی چھٹی پر چلا جانا پڑے گا۔

* ناول "زمین کے بادل" میں فریدی ، عمران کی ذہانت کا اعتراف حمید سے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ : عمران بااصول آدمی نہیں ہے لیکن اگر میرے ساتھ صرف ایک سال گزار لے تو میں عمران کو سدھار دوں گا۔

* "استاد محبوب نرالے عالم" کا کردار حقیقی دنیا کا کردار تھا جن کا انتقال 2002ء میں ہوا ہے۔ استاد کو پہلی بار عمران سیریز ناول ۔۔۔۔۔۔۔


مزید پڑھئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ابن صفی : دلچسپ و عجیب
 

گرائیں

محفلین
اپنی خوشی سے

ہم راؤنڈ کے بعد ، تمام ضروری کاموں سے فارغ ہو کر ڈے روم میں بیٹھے ہی تھے کہ ایک مریض، جس کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، کا رشتہ دار اندر داخل ہو گیا۔ ہمارے جن کولیگ کے پاس وہ بیڈ تھا جس پر اس کا مریض تھا، ان کے پاس جا کر اس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
دلچسپ و حیرت انگیز امر ہے کہ ہم صبح و شام اسلام کی حقانیت و اطمینانیت کا اظہارکرتے ہیں اور بضد ہیں کہ اسلام ہی دراصل اکلوتا اور سچا مذہب ہے ، جس نے اشرف المخلوقات انسان کو اس کی انسانیت کی اس منزل پر پہنچا یا جہاں پہنچنے کا وہ حق رکھتا ہے، مگر ہمارا عمل ہرگز اس نظریہ کی تائیدنہیں کرتا جس کا صبح و شام اظہار کرتے ہماری زبانیں نہیں سوکھتیں ۔
مزید پڑھئیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

وسلام
 

شکاری

محفلین
اپنی خوشی سے

ہم راؤنڈ کے بعد ، تمام ضروری کاموں سے فارغ ہو کر ڈے روم میں بیٹھے ہی تھے کہ ایک مریض، جس کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، کا رشتہ دار اندر داخل ہو گیا۔ ہمارے جن کولیگ کے پاس وہ بیڈ تھا جس پر اس کا مریض تھا، ان کے پاس جا کر اس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ۔۔۔۔۔

آپکے بلاگ پر کچھ گڑبڑ ہے۔ اور یہ اقتباس کے ساتھ ڈائریکٹ پوسٹ‌کا لنک دیا کریں۔ پلیز
 
Top