ہفتہ بلاگستان
سکول کے زمانے میں ہمارے استاد ہوتے تھے ماسٹر احمد دین ان کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ میرے ابا نے بھی ان سے پڑہا تھا کرتے تھے کہ میں تمہاری اولاد کو بھی پڑہاوں گا.. سکول چھٹی کے بعد وہ اپنا مرغی خانہ چلاتے تھے اور ان کا مرغوب موضوع تھا مرغی انڈا کیوں نہیں دیتی اس کے اسباب کیا ہیں حالانکہ وہ ہمارے مطالعہ پاکستان کے استاد تھے میں اکثر یہ سوال کرتا "ماسٹر جی آج پھر ہماری مرغی نے انڈا نہیں دیا" بس یہ سوال کرو اور پورا پیریڈ آرام سے گپیں لگات لگات گزار دو
ان کا ایک یہ بھی ریکارڈ تھا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریر میں سزا کے لیے چھڑی استعمال نہیں کی تھی ایک دن کلاس میں داخل ہوتے ہی میں نے کہا ماسٹر جی سبق یاد نہٰیں اس لیے آپ بتا دیں کہ آج ہماری مرغی نے انڈا کیوں نہیں دیا
اور اس دن انہں سمجھ آ گئی کہ ہماری مرغی روز انڈا کیوں نہیں دیتی تھی پھر کیا تھا پوری کلاس کو کان پکڑا کر چھڑی اس "ٹوہیاں" لال کیں "وہ یہی لفظ استعمال کرتے تھے" لیکن روے بھی بہت کہ آج میرا 'سوٹی'نہ اٹھانے کا ریکارڈ ٹوت گیا جس کا مجھے بھی آج تک افسوس ہے