مبارکباد آج کا دن میرے لیے یو م احتساب

دوستو : آپ سبھی کی خدمت میں اشرف علی بستوی کا سلام پہونچے ، آ ج علی الصبح میری چھوٹی بیٹی سمیہ میرے کمرے میں آتے ہی بولی ہیپی برتھ ڈے ابو ، میں نے ایک لمحے کے لیے مسکرا بچی کو گلے لگا لیا لیکن اگلے ہی پل یہ خوشی ایک دم کافور ہو گئی جب مجھے یہ احسا س ہوا کہ آ ج تو میری زندگی کے ایک برس اور کم ہو گئے ، دوستو جس دن کو لوگ برتھ ڈے سے یاد کرتے ہیں۔ اسے میں یوم احتساب کے طور پر یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، لہٰذا آج کا دن میرے لیے یو م احتساب ہے ، کیونکہ مجھے اس دارفانی میں رہتے آج 36برس ہو گئے ۔ اللہ سے دعا کریں کہ گذرے ہوئے دنوں کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور بقیہ زندگی اپنی ہدایت کے عین مطابق گذارنے کی توفیق عطا کرے ۔ شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم اشرف علی بستوی بھائی
اللہ تعالی " یوم احتساب " والے دن آپ اور ہم سب سے آسانی بھرا معاملہ فرمائے ۔
آپ کے چاہنے والوں کے لیئے آپ کی ہستی کو گھنے شجر کی صورت فرمائے ۔آمین
سالگرہ مبارک
نہ کوئی اپنی مرضی سے آیا نہ کوئی جائے گا ۔۔
آنے جانے میں بیتنے والا وقت اک یاد کی صورت رہ جائے گا ۔
اور یہ یاد ہی کبھی آنکھ کو وضو کبھی لبوں پہ ہنسی بن جائے گی ۔۔۔
جئیں ہزار برس کہ برس کے دن ہزار ہوں ۔۔۔۔۔
آمین
 

ساقی۔

محفلین
واہ جناب کیا سوچ و فکر پائی ہے آپ نے۔ "سالگرہ یا یو م احتساب " واقعی معمول سے ہٹ کر صحیح سوچا آپ نے
 
اشرف بھائی اپنے چھوٹے بھائی کی جانب سے بھی ڈھیروں مبارکباد قبول کیجئے ۔
اور ہاں آج شام میں میں آ رہا ہوں۔
ایک آپ کے لئے بہت خوبصورت گفٹ بھی ہے ۔
اور ہاں بھابی کو بھی بتا دیجئے گا تاکہ کچھ اچھا اچھا کھانے کو مل جائے ۔:)
ہاسٹل کا کھانا کھا کے ایسے ہی اوب گئے ہیں ۔:)
 
Top