آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
آج کافی عرصے بعد فوٹوشاپ پر رج کے کام کیا۔
کافی سارے مواد کو ری آرگنائز کیا، اس دوران بعض دفعہ کمپیوٹر کریش ہوتے ہوتےبچا۔
اور پھرآخر میں بیچ پراسیسنگ کے ذریعے 2،5 جی بی کے مواد کو خودکار طریقے سے پراسیس کیا، بڑا مزہ آیا۔
 

میم نون

محفلین
آج صبح ریڈ کراس والوں کے ساتھ ڈیوٹی تھی، دوپہر دو بجے واپس آیا، پچھلے پہر گرافکس کے کچھ مواد کو ترتیب کیا۔
آج ایک دوست اپنا لیپ ٹاپ دے گیا تھا کہ اسمیں ایکس پی کر دوں، پہلے وسٹا انسٹال تھی۔ ایک دو ٹرائی کی ایکس پی چلانے کی لیکن نا چلنے پر موقع غنیمت جانا اور اوبنٹو انسٹال کر دی ہے :grin: اب اسکی اپڈیٹس انسٹال کر رہا ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
چھٹی والے دن بھی کبھی کبھار جانا پڑتا ہے۔ باس بلائے تو انکار تو نہیں کیا جا سکتا ناں۔ میرے ساتھ بھی کئی دفعہ ہو چکا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج کوئی کام شام نہیں ہے صبح سے فارغ ہی ہیں کام سے بھی اور دماغ سے بھی :grin: لگتا ہے یہ دھاگہ بھی پورا ہونے والا ہے اس لیے اس کی اگلی قسط بھی میں ہی کھول دیتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ابھی نیا دھاگہ کھولنے کی کیا ضرورت تھی۔ ابھی تو چند ایک مزید مراسلوں کی گنجائش باقی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top