محسن حجازی
محفلین
ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔
آپ یہاں مختصرا لکھ سکتے ہیں کہ آپ کا آج کا دن کیسا رہا؟
سو آغاز کیے دیتے ہیں۔ آج کا دن خیالات کی یلغار سے بھرپور رہا۔ کچھ کالم وغیرہ پڑھے کچھ اخبارات دیکھے، کچھ احتساب وغیرہ۔۔۔ اس کے علاوہ علوی نستعلیق کے جاری ہونے کی خوشی میں سارا دن فورم کے گلی کوچوں میں جا جا کر دیکھتے رہے۔ خوامخواہ بھی پیغام ارسال کرتے رہے۔ مزاح سے متعلق اپنے کچھ فلسفیانہ خیالات کو یک جا کیا، بعد کو پتہ چلا کہ کمپیوٹیشنل ہیومر کے نام سے کمپیوٹر سائنس کی شاخ بھی موجود ہے جو حال ہی میں معرض وجود میں آئي ہے۔ خیال مجھے بھی تھا کہ اس جہت میں کہیں اور بھی کام ضرور ہوا ہوگا۔
بجلی نہ جانے کی ہم کو مسلسل حیرت ہے کہ ایں چہ چکر است۔ ہم پی پی پی کی نئی سکیم بھانپ گئے ہیں۔ پہلے تو خوب پیاسا رکھو۔ پھر خوب ضرورت سے زائد شربت پلاؤ۔ پھر بل نکال لو کہ بیٹا اتنے ہوگئے آپ کے!
اصل میں ان کو نرخ دوگنے کرنے کے بعد خیال آیا کہ کوئی جلائے گا تو بھرے گا بھی۔ سو فوری طور پر وزیر صاحب کو الہام ہوا کہ بجلی کی کوئي کمی نہیں آج سے لوڈ شیڈنگ ختم! کیوں کہ لوڈ کہیں اور ڈالا جائے گا۔
باقی یہ کہ ابھی تک تو دن ٹھیک ہی جا رہا ہے سورج ڈھلتے ہی ہمارا 'دیہانت' ہو جائے تو بات الگ ہے۔