آج کا دن کیسا رہا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
آج زیارت کے زلزلے سےمتاثرہ علاقوں کواس، ورچون، وام اور کچ گئے وہاں‌لوگوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا، لوگ ایک آٹے کے ایک تھیلے کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہے کچھ لوگ روڈ‌بلاک کرکے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔
یعنی میرا آج کا دن سفر میں گزرا۔


یہ لووڑ کچ زیارت کی تصویر۔متاثرین زلزلہ نے امداد نہ ملنے پر احتجاجاً روڈ بلاک کردیا تھا۔
my.php
 

محسن حجازی

محفلین
کل کا دن تو مکمل کام میں گزرا۔ شام پانچ کے بعد آنکھیں بند۔۔۔۔ کھل کے ہی نہیں دے رہی تھیں دس بجے سو گیا صبح جا کر آنکھ کھلی۔
آج دھندلا سا دن ہے دیکھئے کیسا گزرتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
صبح اٹھ کر بہت مشکل ہوئی کہ ایک جگہ جانا تھا اور گاڑی کے ہیٹنگ سسٹم کا فین کام کرنا چھوڑ گیا۔ منفی چار یا پانچ ڈگری تھا درجہ یخ اور ساری ونڈ سکرین دونوں اطراف سے جمی ہوئی۔ ڈرائیونگ کے پہلے دس منٹ اللہ اللہ کرتے گذرے۔ پھر کچھ بہتر ہو گیا
 

محسن حجازی

محفلین
آج کا دن پھر تھکاوٹ سے چور کر گیا۔ نئے منصوبے کی ڈیڈ لائن بھی آ گئی ہے۔ ایک سیمینار کروانے کے سلسلے میں بھی ملنا ملانا اور فون گھمانے کا سلسلہ رہا۔ بس یہی ہے دن بھر کی کتھا۔
بس ٹھیک ہی گزر گيا۔ سال ختم ہونے کو ہے وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
 

ماوراء

محفلین
دن کچھ اچھے نہیں گزر رہے۔۔:(

لیکن آج کا دن اچھا گزرا۔۔ آج سارے کام اچھے اچھے ہو گئے۔۔ جاب ملنے کی امید ہوئی ہے، آج اسائمنٹ مکمل کر کے ٹیچر کو بھیج دی ، جو اتنے دن سے مصیبت آئی ہوئی تھی، ٹل گئی۔۔ اب نئی مصیبت کی تیاری کرنی ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
آج کا دن دیر تک سو کر گزرا۔۔ کلاس میں دیر سے پہنچی۔ سردی بہت زیادہ تھی، پھر بارش شروع ہو گئی۔ اللہ اللہ کر کے گھر پہنچی۔۔ امی نے سامنے کھانا لا کر رکھا، کھا پی کر اب یہاں ہوں اور ویکینڈ منانے کی تیاری کر رہی ہوں۔
050.gif
 

زین

لائبریرین
دھاگے سے کس طرح پوچھوں؟

میرا آج کا دن ایویں ہی گزرا ۔ آج کوئی خاص مصروفیات نہیں تھی ۔
 

سارہ خان

محفلین
کوئی نئی بات نہیں زین ۔۔ مسٹر عمار ہر دوسرے دن ہی کسی ٹینشن میں گرفتار نظر آتے ہیں ۔۔۔:p اللہ پاک ان کے حال پر رحم کرے ۔۔۔ :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top