آج کا دن کیسا گزرا

شمشاد

لائبریرین
اپنی تو دفتر سے چھٹی ہے۔ پھر بھی گھر کے چند ایک کام کئی دنوں سے تاخیر کا شکار ہو رہے تھے، ایک کے سوا سب ختم کیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میں نے بہت کام کیے ہیں۔ باورچی خانہ بہت گندہ ہو رہا تھا، غسلخانہ بھی بہت گندا ہو رہا تھا، باقی بھی کمرے الم غلم بنے ہوئے تھے۔ آج میں نے یوم صفائی منایا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
آج صبح سے تھوڑی طبعیت مضمحل ہے ۔۔۔
مضمحل ہو گئے قویٰ غالب
وہ عناصر میں اعتدال کہاں
پر پھر تھوڑی ہمت پکڑی ناشتہ بنایا صاحب کو دیا خود چائے پہ گذرا کیا حسبِ عادت ۔۔اب پلاؤ پکا رہے ہیں ۔
 
Top