مغزل

محفلین
ایک تو خواب لیے پھرتے ہو گلیوں گلیوں !!!
اس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ
احمد فراز
 

کاشفی

محفلین
دونوں راہیں چھوڑ دی ہیں ہم نے مشکل دیکھ کر
دیر و کعبہ کون جائے، وسعتِ دل دیکھ کر
(باسط بسوانی)
 

Rashid Ashraf

محفلین
دل کو ہم سمجھا کے لائے کوئے جاناں سے حسن
دل ہمیں سمجھا بجھا کر، کوئے جاناں لے چلا
(حسن رضا بریلوی)
 

کاشفی

محفلین
بچوں کو ماں کی گود بھی مکتب سے کم نہیں
اِس مدرسے میں حاجتِ لوح و قلم نہیں
(پنڈت برج نراین چکبست لکھنوی)
 

عرفان سرور

محفلین
باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے
آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے

اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو
کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے
(امیر مینائی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ترے وصال کا لمحہ حباب لگتا ہے
یہ خواب جاگتی آنکھوں کا خواب لگتا ہے

یہ میرے ہاتھ اسے چھو کے دیکھنا چاہیں
وہ آدمی تو مجھے اک سراب لگتا ہے

(ثمینہ راجہ)
 
Top