آج کا لطیفہ

سارا

محفلین
افضل کو ہمیشہ کی طرح خیالوں میں کھویا ہوا دیکھ کر اس کے دوست نے پوچھا۔۔
یار ہر وقت تم کن خیالوں میں کھوئے رہتے ہو ؟ زندگی عیش و آرام سے گزارنا ہے تو ماضی کی یاد سے پیچھا چھڑا لو۔۔
کیسے چھڑاؤں ؟ اس نے اداس لہجے میں کہا۔۔
ماضی کی وہ یاد تو اب گھر میں آ گئی ہے۔۔
 

خرد اعوان

محفلین
فیشن​

دادی اماں نے فیشن کے شوق میں‌بال کٹوا دیئے ۔ انہوں نے بالوں کو سنوارتے ہوئے جھٹکا دیا اور اپنی پوتی سے پوچھا ۔

" کیا اب بھی میں تمھاری بوڑھی دادی اماں‌لگتی ہوں‌؟
" ہر گر نہیں ، اب تو آپ دادا ابا لگی ہیں ۔" پوتی نے جواب دیا ۔:grin1:
 

سارا

محفلین
اندازِ محبت

بیوی۔۔''تم مجھ سے کتنا پیار کرتے ہو۔۔؟
شوہر۔۔''شاہجاں جتنا۔۔
بیوی۔۔''میرے لیے تاج محل بنواؤ گے۔۔
شوہر۔۔''کیوں نہیں میں نے تو پلاٹ بھی لے لیا ہے۔۔تم خود ہی ڈیلے کر رہی ہو۔۔
 

طالوت

محفلین
لڑکی : دیکھو ہماری شادی پر ایک خرچہ تو بالکل نہیں ہو گا
لڑکا : کونسا خرچہ
لڑکی: میرے ابا نکاح خواں ہیں
لڑکا: پھر تو ہمیں فوراََ شادی کر لینی چاہیے ۔۔ میرے ابا وکیل ہیں اور صرف طلاق کے کیس لیتے ہیں
 

سارا

محفلین
بعض اوقات ڈاکٹرز اپنی لا پروائی کی وجہ سے موت اور زندگی کے درمیان فاصلے بہت کم کر دیتے ہیں۔۔آپریشن ٹیبل پر مریض کو دیکھتے ہوئے سینئر سرجن نے نئے سرجن سے کہا۔۔
آپ نے یہ کیسا آپریشن کیا ہے؟
نئے سرجن نے چونک کر جواب دیا۔۔
کیا اس کا آپریشن کرنا تھا ؟ میں نے تو پوسٹ مارٹم کیا ہے۔۔
 

سارا

محفلین
خیال''

ہم اپنی آٹوگراف بک ہاتھ میں لیے ایک آفس میں داخل ہوگئے ہمارا خیال تھا وہاں ہماری ملاقات 'کورٹنی واش ' برائن لارا ' کرٹل امبروز وغیرہ سے ہو جائے گی' لیکن ہماری توقع کے برعکس وہاں ایسی کوئی شخصیت براجمان نہیں تھی حالانکہ اس پبلک کال آفس کے باہر جلی حروف میں تحریر تھا۔۔
''غیر ملکی کالوں کا مرکز۔۔''
 

خرد اعوان

محفلین
ایک صاحب چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے اور کہا ۔
" ڈاکٹر صاحب ! نہ جانے مجھے کیا ہو گیا ہے کہ جسم کے کسی بھی حصے میں انگلی لگاؤں تو ٹیسیں اٹھتی ہیں ۔"
ڈاکٹر نے کچھ غور و فکر کے بعد مریض سے کہا ۔
" آپ کے پورے جسم کا ایکسرے کرنا ہوگا تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ درد اٹھنے کی وجہ کیا ہے ۔"
پورے جسم کا ایکسرے ہوا ۔ ڈاکٹر نے تمام ایکسرے چیک کرتے ہوئے مریض کو تسلی دی ۔
"فکر کی کوئی بات نہیں‌، آپ کی انگلی میں‌فریکچر ہے ۔":eek:
 

طالوت

محفلین
سچا پاکستانی : (چند احباب سے معزرت کے ساتھ)

ایک پاکستانی ، ہندوستانی اور فلپائنی کو شراب پینے کے جرم میں سعودی عرب میں 50 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔۔۔

جلاد: فلپائنی سے کوڑے لگنے سے پہلے اپنی کوئی ایک خواہش بتاو :
جناب میری کمر پر ایک تکیہ باندھ کر کوڑے لگائے جائیں (خواہش پوری کی گئی)

جلاد: ہندوستانی سے کوڑے لگنے سے پہلے اپنی کوئی ایک خواہش بتاو:
جناب میری کمر پر دو تکیے باندھ کر کوڑے لگائے جائیں (خواہش پوری کی گئی)

جلاد: پاکستانی سے کوڑے لگنے سے پہلے اپنی کوئی ایک خواہش بتاو:
جناب میری دو خواہشیں ہیں اگر دونوں پوری کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ایک کی بھی ضرورت نہیں
جلاد: ناک بھوں چڑھاتے ہوئے اچھا اچھا تم سے مجھے ہمدردی ہے دو بتا دو:
جناب مجھے مجھے 50 کی بجائے 100 کوڑے مارے جائیں
جلاد: (حیرانی و پریشانی کے ملے جلے تاثرات سے) دوسری ؟‌ ؟ !
جناب میری کمر پر ہندوستانی کو باندھ کر کوڑے لگائے جائیں

وسلام
 

خرد اعوان

محفلین
ایک پاکستانی جو پاکستان میں ہی رہتا تھا ۔ ہر وقت پاکستان کو برا بھلا کہتا رہتا تھا ۔ ایک دن وہ بجلی کا کچھ کام کر رہا تھا کہ تار سے چپک گیا اور ابھی وہ کرنٹ لگ کر تڑپ تڑپ کر جان دینے ہی والا تھا کہ بجلی چلی گئی ۔اور پھر اس نے زور زور سے کہا ، لوگوں‌میں‌نہ کہتا تھا ،(خوشی سے )
















































پاکستان ہمارا ہے
ہم کو سب سے پیارا ہے

پاکستان زندہ باد

مورال آف دا جوک :
پاکستان سے اس کی خوبیوں‌خامیوں سمیت پیار کیجئے اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں بجائے تنقید کرنے کے اور ہاں ایک بات اور بھی ہے آئندہ احتیاط سے بجلی کا کام کرنا ۔:grin1::hatoff::laugh:
 
ایک آدمی اپنے بازو پر بلیڈ کے ساتھ لڑکی کا نام لکھ رہا تھا نام لکھنے کے بعد رونے لگ گیا۔
دوست: محبت کرتے ہو اب روتے کیوں ہو؟
آدمی: یار سپیلنگ غلط ہو گئے ہیں۔
دوست: وہ کیسے؟
آدمی: یار طاہرہ شہزادی کی جگہ طاہرالقادری لكھ ديا۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
‏آج کا لطیفہ ...
‏اسلام آباد میں وزیراعظم نے حیدرآباد کی وفاقی اردو یونیورسٹی کا افتتاح کردیا!!!!؟!!
‏نواز شریف اس یونیورسٹی کا 2017 میں افتتاح کرچکےہیں، مریم اورنگزیب
‏سب سے بڑا لطیفہ یہ کہ اس یونیورسٹی پر ابھی تک کوئی بھی، جی ہاں ، کوئی بھی کام نہیں ہوا۔۔.😂😂😂😂😂😂
 
Top