احباب سے ایک گزارش:
قرآن کا متن نستعلیق کی نسبت نسخ یا ثلث میں پڑھنا زیادہ آسان ہوتا ہے کہ اس میں اعراب صاف صاف نظرآتے ہیں اور ہم قرآن انہی فونٹس میں پڑھنے کے عادی بھی ہیں ۔
قرآنی آیات کو نستعلیق سے نسخ میں تبدیل کرنے کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں :
۱۔ کسی بھی قرآنی سائٹ سے قرآنی متن اور ترجمہ کاپی کریں
۲۔ آیت اور ترجمے کو یہاں ایڈیٹر میں پیسٹ کریں
۳۔ پھر صرف قرآنی متن کو ہائی لائٹ کرلیں
۴ ۔ پھر ایڈیٹر کے فونٹ سیلیکشن میں ایریل یا کوریئر نیو فونٹ کو منتخب کرلیں ۔ ہائی لائٹ کیا ہوا متن نسخ میں تبدیل ہوجائے گا ۔
یٰسٓ﴿1﴾ وَالْقُرْآنِ الْحَکِیمِ ﴿2﴾ إنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِینَ ﴿3﴾ عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ ﴿4﴾
یاسین۔پُرحکمت قرآن کی قسم۔﴿اے رسول﴾بے شک آپ ضرور پیغمبروں میں سے ہیں۔ سیدھے راستے پر ﴿قائم﴾ ہیں۔
قرآن کی آیت آپ کس جگہ سے کاپی کررہی ہیں ؟جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
لفظ حروف میں ٹوٹ کیوں جاتے ہیں؟
لیکن یہ تو ٹوٹ رہا ہے۔اِنَّ رَبَّكُمُ اللّ۔ٰهُ الَّ۔ذِىْ
تطویل کیریکٹر کی وجہ سے۔لیجئے۔ جیسے ہی میں نے اوپر والا مراسلہ پوسٹ کیا ہے تو اب اس میں عربی متن ٹوٹا ہوا نظر آرہا ہے ۔ نجانے یہ کیا مسئلہ ہے ؟!
محمد تابش صدیقی
ابن سعید
اب تو بالکل ٹھیک ہے۔
اور یہ تطویل کیریکٹر کیا ہوتا ہے؟
بھئی سیدھے سیدھے یہ بتا دیں کہ بالکل درست طرح سے ہم کیسے کاپی ، پیسٹ کر سکتے ہیں؟
ہاں ۔ اب تو بالکل ٹھیک نظر آرہا ہے ۔ تابش بھائی ، یہ گڑبڑ میرے کمپیوٹر کی ہے یا مذکورہ ویب گاہ کے فونٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟!
بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! میرا بھی یہی خیال تھا کی شاید یہ اسی ویب گاہ کا مسئلہ ہے ۔یہ مسئلہ مذکورہ سائٹ کا ہے۔ تطویل کیریکٹر عام لفظوں میں کسی حرف کو کھینچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ محفل پر موجود فونٹس میں تطویل کیریکٹر کی شاید سپورٹ نہیں ہے، اس لیے پوسٹ ہو کر الفاظ تطویل والی جگہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
بہتر ہے کہ ایسی ویب سائٹ سے ٹیکسٹ کاپی کیا جائے، جہاں آیات بغیر تطویل کے لکھی ہوئی ہوں۔