أَعوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيْ۔طٰنِ الرَّجِيم۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۔
لَقَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌ ِمّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲۸﴾فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللّٰہُ ۫٭ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۱۲۹﴾
۔ ( لوگو ! ) تمہارے پاس ایک ایسا رسول آیا ہے جو تمہی میں سے ہے ، جس کو تمہاری ہر تکلیف بہت گراں معلوم ہوتی ہے ، جسے تمہاری بھلائی کی دھن لگی ہوئی ہے ، جو مومنوں کے لیے انتہائی شفیق ، نہایت مہربان ہے۔پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو ( اے رسول ! ان سے ) کہہ دو کہ : میرے لیے اللّٰه کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے ، اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے ۔