آج کی بات

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
آج کی بات کے عنوان سے کوئی بھی اچھی اورقابل غوروفکربات شئیرکرنے کا یہ ایک نیا سلسلہ ہے - ایسی بہت سی باتیں جن سے سیکھنے اورسمجھنے کو کچھ مل جاتا ہے جو ہمارے دل کی بات اورزندگی کے تجربات اور خیالات کا اظہارکرتی ہیں -ہرشخص میں ایک مفکر،دانا، شاعر اورمصنف چھپا ہوتا ہے توآئیں شروع کریں آج کی بات اور اپنے علم اورسوچ سےاس دھاگے کو رونق بخشیں - شکریہ
 
سخی کی Definition کیا ہے؟
" وہ شخص کہ اگر کوئی اسے تھوڑا دے تو اسے بہت زیادہ لگے۔ اور اگر وہ خود کسی کو زیادہ دے تو اسے بہت تھوڑا لگے۔"
(سید سرفراز علی شاہ صاحب)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دنیا میں کسی بھی قسم کی خلوت گزینی ناکامی کی تجرد پسندی سے بڑی نہیں۔ ناکامی اپنے ہی گھر میں اجنبی ٹھہرتی ہے۔

قول: ایرک ہوفر
ترجمہ: نیرنگ خیال
 
غدیر زھرا

لائبریرین
جب بھی سخت حالات سے واسطہ پڑے یا کسی کی کوئی بات بہت ناگوار گزرے اور آپ کشمکش میں پڑجائیں کہ کیا کیا جائے یا کیا ردِ عمل ظاہر کیا جائے تو صرف یہ سوچئیے کہ اگر رحمت العالمین (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) یہاں ہوتے تو کیا کرتے :) یقیناً آپ بہت سی الجھنوں کا حل پا لیں گے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جی ماشاءاللہ - ویسے اگر اقوال زریں کی بجائے اپنے اقوال ہوں تو محفلین کی شخصیت اور ان کے خیالات سے بھی مستفید ہوسکیں گے
روازنہ آکر اپنی بات یعنی کوئی خیال کوئی دل کی بات کہیں تو یوں اقوال محفلین مرتب ہوسکیں گے :)
 
اب میں نے کچھ لکھا تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(
چلیں اک شعر سن لیں پنجابی کا

اک وی عیب ہضم نہ ہویا دن دے چٹے صافے توں
دن دے کنے عیب لکوئے رات دی کالی بکل نیں
 
واہ جی ماشاءاللہ - ویسے اگر اقوال زریں کی بجائے اپنے اقوال ہوں تو محفلین کی شخصیت اور ان کے خیالات سے بھی مستفید ہوسکیں گے
روازنہ آکر اپنی بات یعنی کوئی خیال کوئی دل کی بات کہیں تو یوں اقوال محفلین مرتب ہوسکیں گے :)

آپ نے درست توجہ دلائی بھائی جان اس لئے میں نے تدوین کر دی اور اپنی بات کہنے کی کوشش کی ہے اپنے انداز میں:)
 
اب میں نے کچھ لکھا تو پھر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :(
چلیں اک شعر سن لیں پنجابی کا

اک وی عیب ہضم نہ ہویا دن دے چٹے صافے توں
دن دے کنے عیب لکوئے رات دی کالی بکل نیں

ترجمہ کون کرے گا اب مترجم ڈھونڈوں کہیں سے تو آپ کی بات سمجھ آئے ۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت الفاظ میں بول کر، کسی خاص لفظ پر زور دے کر، یا آنکھ کے اشارے سے بھی جھوٹ بولی جاتی ہے اوراس طرح کی جھوٹ واضح الفاظ میں بولے گئے جھوٹ سے کہیں بری ہے۔
 
Top