شہ رگ اب فریزر میں بند ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو جارحانہ خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے"۔ راجہ فاروق حیدر کو اس بات کو جتنا جلد سمجھ جانا چاہیئے اچھا ہے کہ جب فوج، پاکستانی حکومت اور میڈیا سبھی نے کشمیر کے معاملے پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تو نوشتۂ دیوار سامنے ہے کہ اندرون خانے بہت کچھ بدل چکا ہے،وہ زمانہ گیا کہ جہاد جہاد کے نعرے لگتے تھے، اب تو سچی بات کہتے ہوئے شرم آتی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر لفظی جہاد بھی منع ہے،کشمیر کا معاملہ اب اللہ کے ہاتھ ہے، جن کی شہ رگ تھی وہ اب اسے بھول چکے ہیں اور شہ رگ کے بغیر جینا سیکھ رہے ہیں۔ آپ بھی خموشی کے ساتھ اپنی حکومت کے دن پورے کریں اور دعا کریں کہ کشمیر سے تیل، گیس نکل آئے پھر آپ کو دنیاوی طاقتیں آزاد کروائیں گی، جب تک آپ کا سرمایہ صرف پہاڑ،جنگل اور دریائی پانی ہیں تو آپ کے لیے کون روئے گا اور کون لڑے گا؟۔