آج کی تازہ جگت :D

ساقی۔

محفلین
پلاسٹک سرجری! کیا اپنی کروائی ہے؟
سرٹیفیکیٹ کی تو پلاسٹک کوٹنگ یا کور ہوسکتی ہے۔

اپنی! کیوں میری ناک کا بانسہ ٹوٹا ہوا تھا کیا؟
گجراتی زبان میں کوٹنگ کو سرجری ہی کہتے ہیں۔کیونکہ اس پر بھی کافی اخراجات اٹھتے ہیں:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اردو میں "جَگت" سے مراد جہان بھر کا۔ جیسے جگت اُستاد یا جگت ماموں۔۔!

آپ کا والا "جُگت" شاید پنجابی کا لفظ ہے اور غالباً اس کا مطلب کوئی مزاحیہ بات یا طنزیہ جملہ وغیرہ۔

کیا اردو میں بھی اس کے لئے کوئی لفظ یعنی کوئی یک لفظی متبادل موجود ہے؟
 
میرے علم میں اردو میں جُگت کا متبادل لفظ نہیں ہے۔ لیکن لفظ ضرور ہوگا۔ خبرناک کا آفتاب اقبال اردو میں بھی جُگت کا لفظ ہی استعمال کرتا ہے۔
 
آفتاب اقبال کا تو پورا پروگرام ہی غالباً پنجابی میں ہوتا ہے ۔ کہیں کہیں شوقیہ اردو بولی جاتی ہے اُس میں۔ :) خاص طور پر پروگرام میں موجود مسخرے تو شاید اردو جانتے ہی نہیں۔ :)

ہم پنجابی بامشکل سمجھ پاتے ہیں سو ٹی ریموٹ سے کام لیتے ہیں۔ :p
 
آفتاب خود تو اردو ہی بولتا ہے بلکہ اردو کی اصلاح بھی کرتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آفتاب خود تو اردو ہی بولتا ہے بلکہ اردو کی اصلاح بھی کرتا ہے۔

جی شاید ایسا ہی ہے ۔

آفتاب اقبال ٹی وی پر آنے سے پہلے جس معیار کے سمجھے جاتے تھے اُن کے پروگرام میں پیش کیا جانے والا مواد / مزاح اتنا معیاری نہیں ہوتا۔ مزاح کا یہ پست معیار غالباً پروگرام کے فارمیٹ اور جیو کی عمومی پالیسی کی وجہ سے ہے۔

واللہ عالم۔
 
فلک شیر

احمد بھائی ، ان صاحب کا کالم" حسب حال" کے نام سے نوائے وقت میں مدت سے آتا تھا، ان کی بذلہ سنجی اس میں بھی یہی کچھ رنگ دکھاتی تھی، جو کچھ ان کے پروگرام کی صورت میں آج کل آپ دیکھتے ہیں۔ عقل کل اور علامہ کہلانے اور خود کو منوانے کا ان کو بے حد شوق ہے ، مشہور شاعر ظفر اقبال کے بیٹے ہیں ۔ ٹی وی پہ آنے سے پہلے بھی میں ان کا کالم پڑھتا رہاہوں، خیر اب تو یہ پروگرام ایک تھرڈ کلاس سٹیج ڈرامہ سے تھوڑی اُدھر کی کوئی چیز ہوتی ہے ۔
 
جُگَت بازی {جُگَت + با + زی}
سنسکرت سے ماخوذ اسم جگت کے ساتھ فارسی مصدر باختن سے مشتق صیغۂ امر باز بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے جگت باز بنا اور پھر ی بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب جگت بازی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1887ء میں "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع غیر ندائی: جُگَت بازِیوں {جُگَت + با + زِیوں (و مجہول)}
بذلہ سنجی، لطفیہ گوئی، ضلع بازی۔
"فیصلہ ہے کہ لکھنؤ کی زبان آورد کے بغیر نہیں بولی جاتی، قافیہ پیمائی اور جگت بازی اس کی جان ہے۔"

ویسے یہ ایک ہنر ہے جو پنجاب میں میراثیوں کے پاس یہ ہنر ہے۔ خبرناک میں سب میراثی بھرے ہوئے ہیں
 
ٹھیک کہا آپ نے۔

دنیا نیوز سے سہیل احمد کے ساتھ پیش کیے جانے والا پروگرام "حسبِ حال" پھر بھی کچھ بہتر تھا لیکن جیو کا پروگرام تو مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ کبھی کبھی شہروں کے متعلق معلوماتی باتیں اس پروگرام میں شامل کی جاتی ہیں۔
 
جُگَت بازی {جُگَت + با + زی}
سنسکرت سے ماخوذ اسم جگت کے ساتھ فارسی مصدر باختن سے مشتق صیغۂ امر باز بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے جگت باز بنا اور پھر ی بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب جگت بازی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1887ء میں "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع غیر ندائی: جُگَت بازِیوں {جُگَت + با + زِیوں (و مجہول)}
بذلہ سنجی، لطفیہ گوئی، ضلع بازی۔
"فیصلہ ہے کہ لکھنؤ کی زبان آورد کے بغیر نہیں بولی جاتی، قافیہ پیمائی اور جگت بازی اس کی جان ہے۔"

ویسے یہ ایک ہنر ہے جو پنجاب میں میراثیوں کے پاس یہ ہنر ہے۔ خبرناک میں سب میراثی بھرے ہوئے ہیں
آپ نے تو جگت کا پورا آپریشن کر دیا :)
زبردست
 
فلک شیر

محفلین
اردو میں "جَگت" سے مراد جہان بھر کا۔ جیسے جگت اُستاد یا جگت ماموں۔۔!

آپ کا والا "جُگت" شاید پنجابی کا لفظ ہے اور غالباً اس کا مطلب کوئی مزاحیہ بات یا طنزیہ جملہ وغیرہ۔

کیا اردو میں بھی اس کے لئے کوئی لفظ یعنی کوئی یک لفظی متبادل موجود ہے؟
احمد بھائی آپ نے ٹھیک کہا ، اوپر والا لفظ جو اردو میں مستعمل ہے ، اصل میں ہندی الاصل یا سنسکرت سے ہے اور وہی جَگ سے جَگَت ہے ۔ یہ والا بھی مستعمل ہے ، بلکہ مشہور ہے "ضلع جگت "۔ یہاں دیکھیے
 
Top