آج کی تازہ خبر! خوش کُن دھماکہ

یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے، اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ ماشاء اللہ یہ بزم جس انداز سے اردو ادب کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، یہ امر نہایت قابل تحسین ہے۔ اس فونٹ کے ریلیز ہونے سے اردو" الفاظ" اپنے نکھرے ہوئے وجود سے اس بزم کو اور بھی خوشنما بنا دیں گے، ان شاء اللہ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
در وصفِ خط نستعلیق
در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
(طالب اَملی)
اس رسم الخط کی تعریف کے سلسلہ میں عرض ہے کہ میرے قلم سے اس کا جو بھی نقطہ نکلتا ہے ، اہل دل کے لیے لطف کا سامان فراہم کرتا ہے۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں اپنے پاپوں کا پراسشت کرنا چاہتا تھا۔:laugh:
دوسرا کہ کچھ تو خیالات تبدیل ہوں میرے بارے میں لوگوں کے۔۔:D

آپ کے متعلق لوگوں کے خیال تبدیل ہوں یا نہ ہوں بلکہ نہ ہونے کے زیادہ مواقع ہیں، لیکن اس دھاگے کے حالات ضرور تبدیل ہو گئے ہیں۔
 
در وصفِ خط نستعلیق
در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
ہر نقطہ سویدائے دل اہل سواد است
(طالب اَملی)
اس رسم الخط کی تعریف کے سلسلہ میں عرض ہے کہ میرے قلم سے اس کا جو بھی نقطہ نکلتا ہے ، اہل دل کے لیے لطف کا سامان فراہم کرتا ہے۔​
میرے تو سر سے گزر گیا۔ مطلب میرے پاس دل ہی نہیں۔۔۔:whistle:
 
Top