اس صورت حال کے لیے پنجابی میں ایک محاورہ ’’کھوتے نوں بیڑی تے چاہڑنا‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ یعنی اگر گدھےکو دریا میں کھڑی کشتی پر چڑھانا ہو ، تو اس کا منہ کشتی کی طرف رکھ کر نہ چڑھائیں کیونکہ وہ آگے بڑھنے کی بجائے خود کو پیچھے زمین کی طرف کھینچے گا ۔ چنانچہ اس کے لیے اس کا منہ زمین کی طرف اور پُشت کشتی کے طرف کرکے اس کی رسی کو زمین کی طرف کھینچیں اور وہ لگاتار پیچھے کی طرف ہوتا ہواکشتی پر چڑھ جائے گا۔