ایک دفعہ میں نے اپنی ممانی سے کہا کہ مجھے دو چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں ۔ بچے او پھول تو انہوں نے کہا دوسری ؟ میں جب بھی پھولوں اور بچوں کو دیکھتا ہوں تو ان کے حسن کی وجہ سے ایک عجیب سی گدگدی ہوتی ہے ۔ایک ہیجان سا برپا ہوجاتا ہے کبھی کبھی آنکھیں بھر آتی ہیں، جی چاہتا ہے بہت روؤں دکھ سے نہیں ، خوشی سے دھاڑیں مار مار کر کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے اتنی حسین دنیا بنائی ہے اور دکھ بھی ہوتا ہے کہ ہم انتہائی ناقدرے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے یہ سب نہیں لکھنا چاہیئے تھا۔ بس دل بھرا ہوا ہے تو جو سمجھ میں آیا لکھ دیا ، حالانکہ مجھے لکھنا بالکل نہیں آتا بلکہ مجھے تو پڑھنے کا بھی شعور نہیں۔۔۔۔