آج کی تصویر

149486576_109858651123731_1544929842851546596_o.jpg
 

اے خان

محفلین
کیا یاد دلا دیا چوہدری صاحب۔ سارا بچپن اسی طرح باریاں نکال کر کرکٹ کھیلنے میں گزرا، دل کے پرانے زخم تازہ ہو گئے کہ میری باری ہمیشہ آخری ہوتی تھی یا آخری سے پہلی۔ :)
اور میں دوسری یا تیسری بال پر آؤٹ ہوجاتا تو ناراض ہوکر چلا جاتا کہ نہیں کرنی فیلڈنگ:)
 

سیما علی

لائبریرین
j9HvrYN.jpg

بین الاقوامی جریدے فوربزنے شاہراہِ ریشم کے ساتھ شِگر، خپلو اور ہنزہ کو ملک کے حسین علاقوں میں شمار کیا ہے۔یومِ پاکستان مبارک !!!!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی،میرے سکول میں بھی اس پر بہت زور دیا جاتا تھا۔الحمدللہ میری لکھائی تو بہت اچھی ہو گئی تھی۔
یہی وجہ ہے کچھ بہتر لکھ لیتے ہیں
ہم نے بھی اسکول میں کافی لکھی ہے ۔ اور کبھی کبھی ملتانی مٹی سے خودتختی پوتتے بھی ہے ۔ :) کئی قلم تو اب بھی میں نے خود بنارکھے ہیں لیکن کاغذ پر لکھتا ہوں شوقیہ کبھی کبھار ۔
کبھی کبھی ہماری تاخیر سے سبب امی پوت کر چولہے پر سکھا کر دیتی تھیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے بھی اسکول میں کافی لکھی ہے ۔ اور کبھی کبھی ملتانی مٹی سے خودتختی پوتتے بھی ہے ۔ :) کئی قلم تو اب بھی میں نے خود بنارکھے ہیں لیکن کاغذ پر لکھتا ہوں شوقیہ کبھی کبھار ۔
کبھی کبھی ہماری تاخیر سے سبب امی پوت کر چولہے پر سکھا کر دیتی تھیں ۔
ایسا قلم بہترین اُس قلم سے زیادہ خوبصورت کسی قلم سے نہیں لکھا جاتا!!!!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اور میں دوسری یا تیسری بال پر آؤٹ ہوجاتا تو ناراض ہوکر چلا جاتا کہ نہیں کرنی فیلڈنگ:)
ہمارے محلے میں جس کا بلا یا گیند ہوتی وہی کھیل کا ایمپائر ہوتا تھا۔ کیونکہ اختلاف کی صورت میں ایمپائر اپنا سامان لے کر گھر چلا جاتا تھا :)
 
منگولیا سے خوراک کی تلاش میں آنے والے یہ معصوم پرندے کونج
لگ بھگ 5000 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کرُکے پاکستان پہنچتے ہیں
ہماری مہمان نوازی نیچے دی گئ تصویروں میں نظر ا رہی ہے
شکار کرنا بوقت ضرورت جائز ہے وہ بھی اتنا جتنی ضرورت ہو
شکار کھیلنا جائز نہیں
اب ان پرندوں کی نسلیں ختم ہونے کو ہیں
خدارا ان کی حفاظت کریں
اور قدرت کے انتقام سے بچیں
تکلیف میں زخمی مبتلا تڑپتے لہو لولہان پرندے کے ساتھ لی گئی ایک بہادری اور شجاعت کا منہ بولتی یادگار تصویر انسانیت کے منہ پر ایک طمانچہ ہے

165851101_111458004367814_4254380890829832851_n.jpg
 
اسکول کے زمانے میں خوشخطی پر بہت زور دیا جاتا تھا، لیکن اب وقت کیبورڈ پر گزر رہا ہے۔
جی ایسا ہی ہے۔
مگر لکھائی تو پھر بھی اچھی ہی ہونی چاہیئے۔ابھی بھی ہائیر کلاسز میں ٹیسٹ پیپرز پر ہی ہوتے ہیں۔
اللہ کا شکر ہے میرے بچوں کی لکھائی بھی اچھی ہے۔
 
Top