بقول گوگلے:
میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں فنکاروں نے ریت سے خوبصورت قلعہ تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فوریڈا کے شہر میامی میں ورجینیا کے بیچ پارک میں 45 فٹ 10 انچ اونچا ریت کا قلعہ بنایا گیا۔
45 فٹ اونچے قلعے کو دنیا کے 19 فنکاروں نے مشترکہ طور پر 2 ہفتوں میں تیار کیا ۔
قلعہ کی تیاری میں 1800 ٹن سفید مٹی استعمال کی گئی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی جانب قلعے کی پیمائش کر کے اس کو ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گنیز رکارڈ بک کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس قلعہ کی تعمیر میں صرف ریت استعمال کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کا اسٹرکچر استعمال نہیں ہوا۔
اس سے قبل ریکارڈ برازیل میں 11 نومبر 2014 کو بنایا گیا تھا جب 41 فٹ 4 انچ بلند قلعہ بنایا گیا تھا، اس کی تعمیر میں 20 ٹرک ریت استعمال کی گئی تھی۔
میامی میں بنایا جانے والا قلعہ ترک ائر لائن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر میامی سے فلائٹ آپریشن کی تشہیر کرنا تھا۔