آج کی جھوٹی خبر

منصور مکرم

محفلین
حجتہ الوداع کے موقع پر نبی پاک ص کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالٰی نے آج کے دن دین پورا کر دیا ہے۔ اگر آپ بہشتی زیور کو اس قابل سمجھتے ہیں تو سو بسم اللہ۔ آپ اپنے افعال کے ذمہ دار ہیں اور میں اپنے افعال کا
حضرت کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بعض باتوں میں بعض لوگ اختلاف کرتے ہیں۔اسی لئے میں نے یہ بات کہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
حضرت کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بعض باتوں میں بعض لوگ اختلاف کرتے ہیں۔اسی لئے میں نے یہ بات کہی۔
آپ کی بات بجا۔ دیکھئے جب بات ایمان کی آتی ہے تو وہ اتنا اہم ہوتا ہے کہ اس بارے سارے باتیں ہمیں قرآن اور احادیث سے مل جاتی ہیں۔ اگر کوئی دوست یہ سمجھتا ہے کہ قرآن اور احادیث سے ہٹ کر بھی ایمان ہے، تو میری ناقص رائے میں وہ غلطی پر ہے۔ دوسرا اگر آپ میری مندرجہ ذیل بات سے اتفاق کرتے ہیں تو بھی بجا۔ نہیں کرتے تو بھی بجا۔ مجھے کسی کے عقائد اور ذاتی خیالات پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں
ایمان لانے میں جو باتیں شامل ہیں، وہ اللہ کی وحدانیت، اللہ کے تمام رسولوں اور پیغمبران پر ایمان اور اللہ کی نازل کردہ کتب پر ایمان، فرشتوں اور یوم قیامت پر ایمان ہیں۔ آپ "کاپی پیسٹ" کے بغیر ثابت کیجئے کہ ایمان ان سے ہٹ کر کوئی چیز ہے :)
 

منصور مکرم

محفلین
آپ کی بات بجا۔ دیکھئے جب بات ایمان کی آتی ہے تو وہ اتنا اہم ہوتا ہے کہ اس بارے سارے باتیں ہمیں قرآن اور احادیث سے مل جاتی ہیں۔
ہاں لیکن بعض باتیں ایسی بھی ہیں کہ جو اگرچہ قران مجید یا احادیث میں اجمالا ذکر ہیں،لیکن اسکی مختلف تشریحات زمانہ کے مرور کیساتھ شائد لازمی ہوتی ہیں۔


اگر کوئی دوست یہ سمجھتا ہے کہ قرآن اور احادیث سے ہٹ کر بھی ایمان ہے، تو میری ناقص رائے میں وہ غلطی پر ہے۔ دوسرا اگر آپ میری مندرجہ ذیل بات سے اتفاق کرتے ہیں تو بھی بجا۔ نہیں کرتے تو بھی بجا۔ مجھے کسی کے عقائد اور ذاتی خیالات پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں
شائد کوئی بھی ایسا نہ سوچھتا ہوں ۔لیکن وہی کہ تشریحات میں کبھی کبھی اختلاف آجاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
لیکن ان باریکیوں کے بناء چارہ بھی تو شائد نہیں۔
معتزلہ اور خوارج کا مسئلہ اسی سے تو بنا تھا۔
علمائے اسلام ان باریکیوں میں اس وقت گئے جب مذکورہ گروہوں نے عقائد کو اپنی عقل کی کسوٹی پر پرکھ کر اختیار کرنے یا مسترد کرنے کی روش اختیار کی۔۔۔۔یہ علماء کا کام تھا جو انہوں نے دفاع او ر ردعمل کے تحت انجام دیا۔ ورنہ بذاتِ خود اسکی ضرورت نہ تھی۔ چنانچہ آج کے عام مسلمان کو جو ان مسائل سے آشنا نہیں، اسکو ان تفاصیل سے روشناس کرانا ضروری نہیں ہے۔۔ہاں جس کے ذہن میں کوئی وسوسہ یا شبہ پیدا ہو اسکو رفع کرنے کیلئے علماّ سمجھا سکتے ہیں لیکن عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ وسوسہ اور شبہ ان علماء کے بے ضرورت کلام سے پیدا ہوتا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
اللہ جانے۔ بغیر حوالہ دیئے تو دونوں ہی جھوٹی لگ رہی ہیں۔ ایک تو اپنی زبان اردو کے فیس بک پیج سے لی گئی ہے اور دوسری کسی عبداللہ نامی بندے کے فیس بک سے :)

اور قرآنی آیت بھی اسی پیج پر ایک کمنٹ میں سے کوپی پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔

"Wake Up Muslims Before It's Too Lateاسی لیے اللہ کا حکم ہے کہ
" اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر تمہیں اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے۔"
سورة الحجرات آیت 6
Like · Reply · 16 · 19 November at 16:37"
 
Top