آج کی حدیث

سیما علی

لائبریرین
کامیاب ہوگیا وہ شخص!
‏رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:
‏کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی، اور اس نے اس پر قناعت کی۔
‏(سنن ابن ماجہ-413
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
‏اےلوگو! اللہ کی حضور توبہ کیا کرو کیونکہ میں خود اللہ کے حضور ایک دن میں سو بار توبہ کرتا ہوں ۔
‏ (صحیح مسلم،کتاب استغفار،۶۸۵۹)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
‏جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
‏ (صحیح بخاری،۲۴۴۲)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صحابی نے رسول اکرم ﷺ سے
‏دریافت کیا کہ سب سے افضل عمل کونسا ہے
‏آپ ﷺ نے فرمایا

‏"اَنْ یَّکُوْنَ لِسَانکَ رَطْبًا بِذِکْرِ الّٰلہِ"
‏" افضل عمل یہ ہے کہ تیری زبان اللہ کے ذکر
‏سے تر رہے"

‏ترمذی شریف ج ٢ ص ١٧٣
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک دن صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی جماعت سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑا ایمان افروز سوال کیا :

اَيُّ الْخَلْقِ اَعْجَبُ اِلَيْکُمْ يْمَانًا؟

’’تمہارے نزدیک کس مخلوق کا ایمان عجیب ترین ہے؟ ‘‘

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا :

’’یا رسول اللہ! فرشتوں کا‘‘

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

وَمَالَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ وَهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ؟

’’وہ کیسے ایمان نہ لائیں جبکہ وہ اللہ کی حضوری میں ہوتے ہیں اور ہمہ وقت اس کی تسبیح و تہلیل میں مشغول رہتے ہیں۔‘‘

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا :

’’(یا رسول اللہ!) انبیاء اکرام کا۔‘‘

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

وَمَالَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِمْ ؟

’’وہ کیسے ایمان نہیں لائیں گے جبکہ ان پر وحی اترتی ہے؟‘‘

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے (معصومیت بھرے انداز سے) عرض کیا :

’’(یا رسول اللہ!) پھر ہمارا ایمان عجیب تر ہو گا۔‘‘

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

وَمَالَکُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ وَ اَنَابَيْنَ اَظْهُرِکُمْ؟

’’کیا تم (اب بھی) ایمان نہ لاؤ گے جبکہ تمہارے سامنے ہر وقت میرا سراپا رہتا ہے؟‘‘

پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

اَلاَ! اِنَّ اَعْجَبَ الْخَلْقِ اِلَيَ يْمَانًا لَقَوْمٌ يَکُوْنُوْنَ مِنْ بَعْدِيْ يَجِدُوْنَ صُحُفًا فِيْهَا کِتَابٌ يُؤْمِنُوْنَ بِمَا فِيْهَا.

مشکوٰة المصابيح، باب ثواب هذه الامّه، 584

’’میرے نزدیک ساری کائنات میں سب سے عجیب (قابل رشک) ایمان ان لوگوں کا ہے جو تمہارے بعد ہوں گے۔ وہ صرف اوراق پر لکھی ہوئی کتاب دیکھیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم ﷺنے فرمایا:
‏"جو نیکی کر کے خوش ہوا اور بُرائی کر کے پریشان ہوا، وہ مؤمن ہے!"
‏(مسند احمد : 94)
 

سیما علی

لائبریرین
عرض کیا گیا:
‏الله کے رسول! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو قیامت کے دن کیسے پہچانیں گے جن کو آپ نے دیکھا نہیں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وضو کے اثر کی وجہ سے ان کی پیشانی، ہاتھ اور پاؤں سفید اور روشن ہوں گے.
‏ابن ماجہ 284
‏(مسند احمد 655)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏"جس کی تین بیٹیاں ہوں، وہ ان پر صبر کرے، جو کچھ میسر ہو اس میں سے انہیں کھلائے پلائے اور پہنائے، قیامت کے دن وہ اس کے لیے جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی"۔
‏(سنن ابن ماجہ حدیث نمبر : 3669)
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن کریم کی ایک سورت تیس آیتوں والی ، اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارش کرے گی ، حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا۔
‏مُراد: (سورۃ الملک) تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْک

‏سنن ابی داوٗد ۔ حدیث نمبر 1400
 

سیما علی

لائبریرین
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
‏اے ابوذر! جب تو گوشت پکائے تو شوربا زیادہ رکھ اور خیال رکھ اپنے ہمسایوں کا۔
‏رواہ المسلم ۔ حدیث نمبر 6688
 

سیما علی

لائبریرین
جس نے کسی کی زمین میں سے کچھ ناحق لے لیا تو قیامت کے دن اسے سات زمینوں تک دھنسایا جائے گا۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 3196
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ :
‏ ✨🌹 *”جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔"*
‏صحیح بخاری حدیث: 2442
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

‏مالداری دنیاوی ساز و سامان کی زیادتی سے نہیں ہوتی، بلکہ اصل مالداری تو دل کی بے نیازی اور آسودگی ہے ۔

‏(ابن ماجہ، ۴۱۳۷)
 

سیما علی

لائبریرین
صدقہ آدمی کے گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے-
‏ترمذی : حدیث 2616
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا ۔

‏ (سنن ابی داؤد،۴۹۴۱)
 

سیما علی

لائبریرین
7kjpjUw.jpg
 

یاسر شاہ

محفلین
سرور کونین ﷺ نے فرمایا: نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے اور تمہیں یہ بات ناپسند ہو کہ لوگوں کو اس کا پتا چل جائے‘‘ (صحیح مسلم: 2553)
 
Top