آج کی خبر:عالمی کتاب میلہ اور پاکستانی اسٹالس

ملائکہ

محفلین
وہ تو ہے بی بی سی اور وائس آف امریکہ وغیرہ میں جو رپورٹیں آتی ہیں اس سے اندازہ بھی ہوتا ہے اسی لئے تو میں بطور خاص وہاں گیا تھا ۔لیکن کوئی خاص نمائندگی نہیں تھی ۔کئی اسٹالز خالی پڑے تھے ۔ممکن ہے کچھ اڑچنے رہی ہو ۔جو لوگ آئے تھے انھیں اچھی نمائندگی کرنی چاہئے تھی کیا بتاوں فہرست بھی کسی کے پاس نہیں تھی ۔جہاں تک شائقین اور بھیڑ کی بات ہے تو وہ تو یہاں بھی کافی ہے ۔ فرانس،ترکی،امریکہ،چین ،یولینڈ ،ایران اور عرب ممالک نے اپنے اپنے یہاں کی اچھی نمائندگی کی ہے ۔ہندوستان کے بھی تقریبا 100 ناشرین نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں ۔یہاں پر ایک اور چیز بھی دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی وہ یہ کہ اردو کا پڑھا لکھا طبقہ مفت کتابیں پڑھنے کے بجائے خرید کر پڑھنے کو ترجیح دےرہا ہے ۔:)

اصل میں پاکستان میں کتب میلہ کا آغاز (بڑے لیول پر) چند سال پہلے ہی ہوا ہے تو اس لئے پاکستان کے اندر تو کافی بہتر کام ہوجاتا ہے لیکن پاکستان سے باہر کے لئے جو تجربہ درکار ہے اس میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔۔۔۔۔ میرا خیال یہ ہے۔۔۔
 
اصل میں پاکستان میں کتب میلہ کا آغاز (بڑے لیول پر) چند سال پہلے ہی ہوا ہے تو اس لئے پاکستان کے اندر تو کافی بہتر کام ہوجاتا ہے لیکن پاکستان سے باہر کے لئے جو تجربہ درکار ہے اس میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔۔۔ ۔۔ میرا خیال یہ ہے۔۔۔

اونہہہہہہ یہ میلہ تو سالوں سال سے لگتا رہا ہے ہر دو سال بعد یہاں یہ میلہ عالمی لیول کا ہوتا یا لگتا ہے ۔۔۔
 
اصلاحی صاحب، الف عین صاحب نے بڑے پتے کی بات کی ہے ۔ اب کی بارپاکستانی اسٹالس پر جاکر جم کر رعایت کا مطالبہ کیجے گا ، میں بھی ایک دو روز میں بھی بک فیر کا دورہ کروں گا ، محفل کے دوستوں سے درخواست ہے کہ براہ کرم صحافت سے متعلق کتب کی نشان دہی فرما ئیں ۔
 
اصلاحی صاحب، الف عین صاحب نے بڑے پتے کی بات کی ہے ۔ اب کی بارپاکستانی اسٹالس پر جاکر جم کر رعایت کا مطالبہ کیجے گا ، میں بھی ایک دو
روز میں بھی بک فیر کا دورہ کروں گا ، محفل کے دوستوں سے درخواست ہے کہ براہ کرم صحافت سے متعلق کتب کی نشان دہی فرما ئیں ۔

ہاہاہا:)چلئے کوشش کرنے میں کیا جاتا ہے ۔کرنسی والی بات تو واقعی اس وقت میرے ذہن میں آئی ہینہیں تھی۔
 
Top