آج کی دعا

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ ہماری مغفرت فرمادے ہمارے ماں باپ کی مغفرت فرمادے اے اللہ جنہوں نے ھمیں بڑی محنتوں سے پالا پوسا ہمارے لئیے تکلیفیں اٹھائی خود بھوکے رہ کر ہمیں کِھلایا تکلیف میں رہ کر ہمیں آرام پہنچانے کی کوشش کی اے اللہ ہماری روزی کے حصول کے لئے جدوجہد اور کوشش کرتے رہے اے اللہ ہماری تربیت کے لئے جو کچھ ان سے ہوسکا اے اللہ انہوں نے ھمارے لئے کیا اے اللہ ہماری طرف سے ھمارے والدین کو جزائےخیر عطا فرما، اے اللہ جن اساتذہ کے ذریعہ سے تیرا کلام پاک ہم تک پہونچا ہے اے اللہ تیرے دین کا علم ہم تک پہنچا ہے اے اللہ ان تمام لوگوں کی قبروں کو نور سے بھردے اے اللہ ان کی مغفرت فرما ان کے درجات کو بلند فرما اے اللہ عذاب قبر سے ان کی حفاظت فرما اے اللہ اپنے محبوب و مقبول بندوں میں شامل فرما اے اللہ ہماری طرف سے انہیں بہترین جزا عطا فرما، ان کی نیکیوں کو قبول فرما، ان کی خطاؤں سے در گزر فرما، ان کی سیّئات کو حسَنات سے مبدّل فرما، اے اللہ تجھے تیرے نبی کا واسطہ جنہوں نے ہمارے لئے بڑی قربانیاں دیں ہمارے لئے بہت تڑپے ہمارے لئے تجھ سے بہت کچھ مانگا اے اللہ قیامت تک آنے والی انسانیت کو قرآن کی دولت عطاکی علم کی دولت سے سرفراز فرمایا ساری انسانیت کی صحیح رھبری کے لئے ساری زندگی کے اصول اور نظام کو ترتیب دیا اے اللہ اپنے محبوب کی قربانیوں کو قبول فرما اور اپنی امت کی طرف سے اے اللہ اپنے بندوں کی طرف سے اپنے نبی کو بہترین جزائے خیر عطا فرما.
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
یا رب العالمین!!
ہمیں اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابع دار ہو اور ہیں ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے بیشک تو اور صرف تو ہی معاف فرمانے والا اور بڑی رحمت کا مالک ہے ..

آمین ثم آمین
 
یا رب العالمین!!
ہمیں اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابع دار ہو اور ہیں ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے بیشک تو اور صرف تو ہی معاف فرمانے والا اور بڑی رحمت کا مالک ہے ..

آمین ثم آمین
آمین یا رب الرش العظیم
 
اے پاک پروردگاراپنے لطف وکرم سے ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرما لے جنہیں تو ہدایت فرماتا ھے اور وہ صراط مستقیم پر چلتے ہیں جو توبہ کرتے ہیں اور جنکی توبہ کو تو قبول کرتا ھے اے اللہ پاک ھماری اولاد کو آنکھوں اور دل کی ٹھنڈک بنادے اور روزگار میں دسترخوان میں برکتیں عطا فرما جنت الفردوس میں حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ عطا فرما ۔
آمین ثم آمین ۔
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین

{لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ } [الأنبياء: 87 ]
سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں یہ دعاء پڑھتے تھے اور یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا“۔
[ سنن الترمذی رقم 3505 واسنادہ صحیح]
 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے صبح کی اور ساراملک اور بادشاہی اللہ کے لیے ہے ، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ،وہ (اپنی ذات وصفات میں)یکتاہے ،کو ئی اس کاشریک نہیں ہے ،اسی کے لیے ہے ساری بادشاہی ،اور اسی کے لیے ہیں تمام تعریفیں ، اور وہ ہرچیز پر قادرہے،اے میرے رب ! جو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں تجھ سے اس کی بہتری اور بھلائی مانگتاہوں، اورجو کچھ اس دن میں پیش آنے والا ہے اورجوکچھ اس دن کے بعد پیش آنے والاہے ،میں اس کے شر اور برائی سے تیری پناہ چاہتاہوں ، اے میرے رب ! میں کسل مندی اور برے بڑھاپے سے تیری پناہ مانگتاہوں ، اور اے میرے رب! میں جہنم کے عذاب اور قبرکے عذاب سے تیری پناہ مانگتاہوں۔

صحیح مسلم ، ابوداود ، ترمذی
 

سیما علی

لائبریرین
اےاللہ تُونے بیشمار نعمتیں عطا کی اے اللہ پھر بھی ہم نے تیری نافرمانی کی تیری نافرمانی کے ساتھ گناہوں کی زندگی گزارتے رہے اے اللہ ہم پر رحم وکرم فرمادے، اے اللہ ہماری مغفرت فرما، ہمارے ماں باپ کی مغفرت فرما، اے اللہ ہمارے دوست واحباب کی مغفرت فرما، جنہوں نے مصیبت کی گھڑی اور ضرورت کے وقت ہمارا ساتھ دیا اے اللہ ہمارے محسنین کی مغفرت فرما، ہم سے محبت رکھنے والوں کی مغفرت فرما، اے اللہ جن لوگوں نے ہم سے دعاؤں کی درخواست کی ہیں اے اللہ جولوگ ہمارے لئے دعائیں کرتے ہیں جو ہم سے محبت رکھتے ہیں خداوندا اپنے فضل و کرم سے ان تمام کی مغفرت فرمادے، ان کی دنیا و آخرت کی تمام حاجتیں پوری فرمادے، خداوندا اپنے فضل وکرم سے ہمارے بیماروں کو شفاءِکاملہ عاجلہ عطا فرما، اے اللہ انہیں صحت و شفا عطا فرما، اے اللہ جو بے اولاد ہوں انہیں نیک و صالح اولاد عطا فرما، اےاللہ ہماری اولاد میں صالِحِیَّت کے اوصاف پیدا فرما،

آمین یا رب العالمین
 
جنکے دلوں میں رحم، طبیعت میں سادگی، احساس میں خلوص اور سوچ میں سچائی ھے ایسے انسانوں کا وجود اللہ کیطرف سے مخلوق کے لیۓ نعمت ھے.اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو انہی لوگوں میں شامل فرمائے ھزاروں دعاؤں اور خوشیوں کے لازوال خزانے کے ساتھ سب کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے َّ الله رب العزت کا شکر ادا کرنے والا کبھی کسی کا محتاج نہیں رہتا! دعا ہے اللہ رب العزت ھم سب کو اپنا شکر گزار اور اطاعت گزار بندہ بنا دے! خالق کائنات، سمیع وبصیر ، غفور الرحیم، رب اللعالمین اپنی خاص رحمت سے ہم سب کے گهرانے پر ھمیشہ مہربان رھے!
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f339.png
1f339.png
1f339.png

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
جنکے دلوں میں رحم، طبیعت میں سادگی، احساس میں خلوص اور سوچ میں سچائی ھے ایسے انسانوں کا وجود اللہ کیطرف سے مخلوق کے لیۓ نعمت ھے.اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو انہی لوگوں میں شامل فرمائے ھزاروں دعاؤں اور خوشیوں کے لازوال خزانے کے ساتھ سب کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے َّ الله رب العزت کا شکر ادا کرنے والا کبھی کسی کا محتاج نہیں رہتا! دعا ہے اللہ رب العزت ھم سب کو اپنا شکر گزار اور اطاعت گزار بندہ بنا دے! خالق کائنات، سمیع وبصیر ، غفور الرحیم، رب اللعالمین اپنی خاص رحمت سے ہم سب کے گهرانے پر ھمیشہ مہربان رھے!
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f338.png
1f33c.png
1f339.png
1f339.png
1f339.png

آمین یا رب العالمین
جزاک اللّہ خیرا کثیرا
 

سیما علی

لائبریرین
ﷺ❄. ﷺ❄. ﷺ❄. ﷺ❄
❄ اے اللہ رب العزت❄

اے ساری کائنات کے شہنشاہ

اے ساری مخلوق کے پالنے والے

اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے

اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک

اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

اے انسانوں اور جناتوں کے معبود

اے عرشِ اعظم کے مالک

اے فرشتوں کے معبود

اے عزت اور ذلت کے مالک

اے بیماروں کو شِفا دینے والے

اے بادشاہوں کے بادشاہ

اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں

تیرے خطاکار بندے ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما

ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما۔۔۔۔
آمین یا رب العا لمین
 
ﷺ❄. ﷺ❄. ﷺ❄. ﷺ❄
❄ اے اللہ رب العزت❄

اے ساری کائنات کے شہنشاہ

اے ساری مخلوق کے پالنے والے

اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے

اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک

اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

اے انسانوں اور جناتوں کے معبود

اے عرشِ اعظم کے مالک

اے فرشتوں کے معبود

اے عزت اور ذلت کے مالک

اے بیماروں کو شِفا دینے والے

اے بادشاہوں کے بادشاہ

اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں

تیرے خطاکار بندے ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما

ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما۔۔۔۔
آمین یا رب العا لمین
آمین ثم آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
"اےپروردگار"
تو ھی ھمیں ھر غم اوردكھ سے نجات دینےوالا اور تکلیف پریشانی كو بھی دور کرنے والا ھے،

الله پاک، تو قادر ھے، تو خالق ھے، ماں کی شفقت سے ستر گنا زیادہ شفیق ھے،

تو میرے والدین کی مغفرت فرما، میری، میرے رشتے داروں کی اور میرے دوست و احباب کی خطاؤں کو معاف فرما،
اور ھم سب پر رحم و کرم فرما،
اپنے سواء کسی کا محتاج نہ بنا،
یاالہی ھمیں غیراللہ کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچا۔

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
ے اےاللہ تو ہماری وہ ضرورتیں پوری فرما ساری حاجتیں پوری فرمادے اےاللہ اپنے خزانۂ غیب سے ہماری ساری ضرورتیں پوری فرمادے اےاللہ دنیا میں جتنی آفات۔بلائیں اور پریشانیاں ہیں اےاللہ ہمیں ان تمام آفات سے نجات عطافرما عافیت عطافرما اےاللہ ہم کتنے ہی گنہگار صحیح۔ ہمارے گناہ پہاڑوں سے زیادہ ہیں لیکن تیری رحمت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تیری مغفرت اس سے کہیں زیادہ ہے اےاللہ تُو ہمیں اور ہمارے گناہوں کو نہ دیکھ اےاللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ تجھے تیری عظمت کا واسطہ اےاللہ ہماری مغفرت فرمادے ہماری ضرورتیں حاجتیں پوری فرمادے.

آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِکَ المُنْتَخَبِیْنَ الْغُرِّالْمُحَجَّلِیْنَ الْوَفْدِ الْمُتَقَبِّلِیْنَ۔

(مسند احمد۔جلد3)

ترجمہ:‘‘اے اللہ! ہمیںاپنے منتخب بندوں میںشامل کر لے۔ جن کی پیشانیاں روشن اور چمکدار ہوں۔ ایسے وفد میںشامل ہوں جس کی مقبولیت ہو۔’’

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیک و صالح بندے بننے کی بہت پیاری خاص دعا ہے۔ ایک اہل وفد جو کے یمن کے علاقہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میںحاضر ہوئے انہوں نے پوچھا۔یا رسول اللہؐ! منتخب بندوں سے کیا مراد ہے؟

آپؐ نے فرمایا!

‘‘ خدا کے نیک اور صالح بندے اور وہ لوگ جن کے اعضاء وضو کی وجہ سے روشن چمکدار ہوں گے اور وہ لوگ جو اپنے نبی کے ساتھ خدا کے دربار میںحاضر ہوں گے۔’’
 

سیما علی

لائبریرین
آنکھ دل کا دروازہ ہے اس کی حفاظت ریں
کہ تمام آفات اسی دروازے سے داخل ہوتی ہیں
مسکراہٹ دردکی شکست
اورچہرے کی رونق ھے
الله رب العزت آپ کو ھمیشه هنستا
مسکراتا رکھے
❀آمین یا رب العالمین❀
 

شرمین ناز

محفلین
اے میرے "پاک پروردگار"
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جو توبہ کرتے ہیں اور جنکی توبہ کو تُو قبول کرتا ہے . جو تیرا خوب شُکر ادا کرتے ہیں اور اُن پر تُو اپنا کرم فرماتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما۔

اے مالکےدوجہاں حضرت آدم۴ سے لے کے اب تک جتنے بھی مومن مومنات اس دنیا سے جا چُکے ہیں اُن کی مغفرت فرما اور اُنہیں جنت اُلفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما

اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ھر چیز پہ قادر ہے

اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما

ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما
آمین یا رب العالمین
 

سیما علی

لائبریرین
الحمد للہ ہم مسلمانوں کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ، گنہگار ہیں، نادان ہیں اور خود سر ہیں، لیکن جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو اپنے رحیم کریم پروردگار کی طرف ہی رجوع کرتے ہیں اور آپس میں بھی ایثار و ہمدردی سے پیش آتے ہیں، اللہ کریم بھی ہمیں ہماری نادانیوں پر تنبیہ فرماتا ہے-
دعا ہے کہ اللہ کریم سب کے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں صراطِ مستقیم پر استقامت بخشے-

آمین یارب العالمین
 

شرمین ناز

محفلین
یا اللہ
ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دے
ہمیں حرام سے بچا۔ حلال رزق میں اضافہ کردے۔ برکت ڈال دے
ہمارے وہ مکروہ عمل معاف کردے کہ جو ہماری کے تیرے عرش تک پہنچنے میں رکاوٹ بنتے ہیں
جو جو یہ دعا پڑھ رہا ہے اس اس کی اور میری وہ ساری نیک دعائیں جو کسی وجہ سے زبان پر نہیں لا سکتے لیکن دل ہی دل میں تجھ سے مانگتے رہتے ہیں انہیں بھی پورا فرما دے

آمین یارب العالمین
 
Top