نکو جی ہم پر تو یہ وقت آنے میں بھی وقت ہے8)
ویسے اللہ بچائے اس وقت سے
میں پوری ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ "کراس" دینے والی عادت کی وجہ سے آپ ابھی تک اکیلے ہیں (بےسبب جو کراس دیتے ہیں) :p
بےچاری لڑکیوں کو بھی "کراس" دیتے ہوں گے، یا پھر "کراس" تو ضرور کرتے ہوں گے :jokingly:
 
اچھا لکھا ہے۔ اب نئے زمانے کی ماسیاں بھی نئے انداز کی ہیں ناں۔

ماسی دو دن کام پر نہیں آئی۔ تیسرے دن آئی تو مالکن نے پوچھا تم بغیر بتائے دو دن کیوں غیر حاضر رہیں۔

تو ماسی نے جواب دیا، "ہا ہائے، بی بی جی میں نے فیس بُک پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کر تو دیا تھا کہ دو دن کے لیے گاؤں جا رہی ہوں۔ آپ نے دیکھا نہیں۔"
اور مزید بتاتے ہوئے کہا کہ، صاحب جی نے بھی آپ کو نہیں بتایا؟ مجھے تو انہوں نے میسج بھی کیا تھا کہ
"I will miss you Chammo, take care and come soon, I will be waiting for you, have a safe journey"
 
ہیں ایسا ہوتا ہے کیا
اچھا ہے یہاں نوکرز کا رواج نہیں :)
نہیں مقدس ! شاید ہی کہیں کچھ ایسا ہوتا ہو، کچھ شاعر کی قوتِ متخیلہ کا بھی کمال ہوتا ہے۔ اور طنز میں بات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں، یہ شاعر کی اپج پر بھی ہے۔

پروفیسر انور مسعود نے ایک انٹرویو میں بتایا:۔
ایک عرب شاعر تھا، اس کے دوست کی ناک خاصی بڑی تھی۔ وہ شاعر جب بھی دوست سے ملتا تو کہتا: ’’السلام علیکما‘‘ (یعنی تم دونوں پر سلامتی ہو) ۔۔ گویا ناک کو الگ سے ایک شخصیت بنا دیا۔
 
Top