آج

پاکستانی

محفلین
پاکستان تحریکِ انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ کرنے کے لیے ثبوت اکھٹے کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ نصیراللہ بابراور ایم کیو ایم (حقیقی) سے فائلیں اکٹھی کی ہیں جبکہ ایسی بیواؤں نے بھی ان سے رابطہ کیا ہے جن کے خاوند قتل ہوئے اور وہ قتل کے مقدمات لڑ رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کسی بھی مقدمہ کے دائر ہونے سے پہلے ثبوت تیار کرنے ہوتے ہیں جو وہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ’ ہم پوری طرح تیاری کرکے مقدمہ لڑیں گے اور پکا ہاتھ ڈالیں گے‘۔
 

پاکستانی

محفلین
سپریم کورٹ نے معروف گلوکار ابرار الحق کو ان کے متنازعہ گانے’پروین تو بڑی شوقین‘ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکم کی پندرہ دن کے اندر تعمیل کی جائے۔
ابرار الحق کے نئے البم میں شامل گانے ’پروین تو بڑی شوقین‘ کے حوالے سے تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا تھا جب لاہور کی ایک طالبہ نے اپنے ایک خط میں لکھا تھا کہ ان کا نام بھی پروین ہے اور ابرار الحق کے گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کا یونیورسٹی جانا محال ہو گیا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
لاہور ہائیکورٹ نے شمائل راج اور شہزینہ طارق کو عدالت میں غلط بیانی کرنے پر تین، تین برس قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے تاہم ان دونوں کے خلاف ہم جنس پرستی کے الزام کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔
ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لڑکیاں ہونے کے باوجود آپس میں شادی کی۔ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ عدالت ان دونوں کی شادی کو تسلیم نہیں کرتی اور ان کا دو لڑکیاں ہونے کے باوجود آپس میں شادی کرنے کی کوشش کے معاملے کی سماعت اب بائیس جون کوہوگی۔
 

پاکستانی

محفلین
کراچی کے تین سرکردہ صحافیوں کی گاڑیوں میں سے منگل کی شب گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ گاڑیاں کراچی پریس کلب کے باہر کھڑی ہوئی تھیں کہ نامعلوم افراد ان میں گولیاں چھوڑ گئے۔
صحافیوں نے اسے فعل کو دھمکی قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری اور خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندہ مظہر عباس، فوٹو گرافر آصف اور اے پی کے نمائندہ ضرار خان کی گاڑیوں سے یہ گولیاں برآمد ہوئیں۔
 

پاکستانی

محفلین
’جب صدر جنرل پرویز مشرف کی صدارت پر اعتراض اٹھایا جائے تو جواباً کہا جاتا ہے کہ جسے شوق ہو وہ انہیں عدم اعتماد کے ذریعے کرسیِ صدارت سے ہٹا دے۔ لیکن ایک ایسے شخص کو منصبِ صدارت سے کیسے ہٹایا جا سکتا ہے جو بندوق لے کر بیٹھا ہو‘۔یہ دلیل بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سابق وزیرِ قانون اور سابق سینئر جج فخرالدین جی ابراہم نے سپریم کورٹ کے اس تیرہ رکنی بینچ کے سامنے پیش کی جو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بےنظیر بھٹو نے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کے امکان کے باوجود اپنی خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے ستمبر اور دسمبر کے درمیان ملک واپس جائیں گی۔
بی بی سی اردو سے ایک خصوصی انٹرویو میں بے نظیر بھٹو نے کہا’اگر (مجھے) گرفتار بھی کریں پھر بھی واپس جاؤں گی۔ اور میں گرفتاری کے لیے تیار ہوں‘۔
 

پاکستانی

محفلین
کراچی…...................وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاہے کہ سانحہ بارہ مئی کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کے لیے غیر متنازع اور پر ُاعتماد ریٹائرڈ جج کی تلاش ہے سانحہ میں کوئی ایک پارٹی ملوث نہیں جن کے بھی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں وہ تمام پارٹیاں مسلح تھیں اورسب ملوث ہیں۔وزیراعلی ہاؤس کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے کہاکہ سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی اگرفوری تحقیقاتی کمیٹی بنائی جاتی تواپوزیشن والے حکومت پرجانبداری کاالزام لگاتے اس لئے حکومت کسی ایسی شخصیت کی تلاش کررہی ہے جوغیرمتنازع اورپراعتماد ہو، اوربہتریہ ہوگاکہ وہ ریٹارئرڈ جج ہو، انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں اعلیٰ افسران کی پیشی کے وقت ان کی بے عزتی ہوگی تو وہ عدالت کیسے جائیں گے۔
 
الطاف خطرے میں
عمران اج الطاف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے لندن جائیں گے
بابر غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران کا دماغ خراب ہوگیاہے
 
رعنا لیاقت علی خان کی برسی

ابھی خبروں سے پتہ چلا کہ اج متحرمہ رعنا لیاقت علی خان کی برسی تھی۔ وہ لیاقت علی خان کی اہلیہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی سیاسی اور سماجی ورکر تھیں ۔ مرحومہ ہندو مذہب ترک کرکے اسلام لائی تھیں۔
اللہ انھیں اپنے جوار رحمت میں‌جگہ دے۔ امین
 

پاکستانی

محفلین
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں نے ماضی میں اچھے نہیں کیے لیکن وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی عدالتیں اپنی غلطیوں کی تلافی کریں۔
اعتزاز احسن نے چیف جسٹس کی آئینی درخواست پر اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کا چیف جسٹس خود انصاف کا طالب ہے اور انہیں امید ہے کہ عدالت چیف جسٹس کو عام لوگوں سے زیادہ تحفظ فراہم کرے گی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے پہلے رائے قائم کرتے وقت مناسب طریقہ نہیں اپنایا گیا اور خفیہ اداروں کی چیف جسٹس اور صدر پرویز مشرف کی ملاقاتوں میں موجودگی غلط اقدام تھا۔
چیف جسٹس کے وکیل نے انڈیا کی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انڈیا اگر آج ترقی کر رہا ہے تو اس میں جمہوریت اور عدلیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
چیف جسٹس کے وکیل نے خفیہ اداروں کے سربراہوں کی طرف سے حلفیہ بیانوں میں دیئے گئے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ چیف جسٹس کے کہنے پر نو مارچ کو چیف آف آرمی سٹاف ہاؤس میں اس وقت موجود تھے جب چیف جسٹس اور صدر کی ملاقات ہوئی تھی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ چیف جسٹس کے کہنے پر انٹیلجنس اداروں کے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف ہاؤس پہنچ جائیں۔
 

پاکستانی

محفلین
تبدیلی جنس اور آپس میں شادی کرنے کے تنازعے میں ملوث شمائل راج اور شہزینہ طارق نے تین سال کی سزا ختم کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تفصیل
 

پاکستانی

محفلین
بی بی سی اردو ۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز، ان کی اہلیہ ام حسان اور دو بیٹیوں طیبہ عزیز اور عصمہ عزیز کو مولانا عبدالعزیز کے بیٹے حسان کی تدفین کے لیے پیرول پر رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے اس واقعہ کے بارے میں ہونے والی سماعت کے دوران حکم دیا کہ مرحوم کے لواحقین جہاں چاہیں اس کی تدفین کرسکتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
بی بی سی اردو ۔۔۔۔۔ پولیس پر ممکنہ خود کش حملوں کے پیشِ نظر جمعرات کو حفاظتی اقدامات غیر معمولی طور پر سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کے بعد کراچی کے بیشتر تھانوں اور پولیس دفاتر کے گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔

اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر تھانے آنے والوں کی جامع تلاشی اور مکمل کوائف کے اندراج کے بعد تھانے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

سندھ پولیس کے سربراہ کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو جاری ہونے والے احکامات میں پولیس لائنز، تھانوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر دفاتر میں ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ پولیس دفاتر سے مناسب فاصلے پر گاڑیوں کی پارکنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ بعض انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دو خود کش حملہ آوروں کے کراچی کے لیے روانہ ہونے کے شواہد ملے ہیں اوران کے ٹارگٹ پولیس اور رینجرز کے دفاتر ہوسکتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ بنچ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر متفقہ طور پر بحال کرتے ہوئے ریفرنس کو اکثریتی فیصلے کے تحت کالعدم قرار دیا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چار ماہ بعد عدالتی کام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے حکومتی وکیل سید شریف الدین پیرزادہ کے ایک پرائیوٹ مقدمے کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بحالی کے فیصلے کے بعد پیر کے روز پہلی مرتبہ سپریم کورٹ میں آئے اور عدالتی کام کا آغاز کیا۔
چیف جسٹس افتخار نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کی اور معمول کے مقدموں کی سماعت شروع کی۔ بینچ کے دوسرے دو ممبران میں جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس غلام ربانی تھے۔

چیف جسٹس افتخار محمد نے پاکستان کے سب سے بڑے عدالتی بحران کے بعد عدالتی کام کا آغاز کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور سب معمول کی کارروائی ہے۔
 
Top