عباس تابش آخری بار کہیں بار ملے ہیں تجھ سے از عباس تابش

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کم سخن ہیں پسِ اظہار ملے ہیں تجھ سے
ملنا یہ ہے تو کئی بار ملے ہیں تجھ سے

جانتے ہیں کہ نہیں سہل محبت کرنا
یہ تو اک ضد میں مرے یار ملے ہیں تجھ سے

تیز رتارئ دنیا کہاں مہلت دے گی
ہم سرِ گرمی بازار ملے ہیں تجھ سے

کبھی لاتے تھے ترے واسطے جو شاخِ گلاب
وہ بھی اب کھینچ کے تلوار ملے ہیں تجھ سے

تیرے ملنے سے انہیں روک سکا ہے کوئی
ملنے والے تو سرِ دار ملے ہیں تجھ سے

کھینچ لاتی ہے ہمیں تیری محبت ورنہ
آخری بار کئی بار ملے ہیں تجھ سے
از عباس تابش
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ


بہت ہی زبردست غزل ہے۔

پوری کی پوری لاجواب۔

خوش رہیے خرم بھائی بلکہ خوش و خرم رہیے۔ :)
 

syed Kashif Rizvi

محفلین
کم سخن ہیں پسِ اظہار ملے ہیں تجھ سے
ملنا یہ ہے تو کئی بار ملے ہیں تجھ سے

جانتے ہیں کہ نہیں سہل محبت کرنا
یہ تو اک ضد میں مرے یار ملے ہیں تجھ سے

تیز رتارئ دنیا کہاں مہلت دے گی
ہم سرِ گرمی بازار ملے ہیں تجھ سے

کبھی لاتے تھے ترے واسطے جو شاخِ گلاب
وہ بھی اب کھینچ کے تلوار ملے ہیں تجھ سے

تیرے ملنے سے انہیں روک سکا ہے کوئی
ملنے والے تو سرِ دار ملے ہیں تجھ سے

کھینچ لاتی ہے ہمیں تیری محبت ورنہ
آخری بار کئی بار ملے ہیں تجھ سے
از عباس تابش

آخری بار کئی بار ملے ہیں تجھ سے واہ واہ
 
Top