تبصرہ ؟؟؟
ہون۔۔(یہ کچھ سوچنے کاہون ہے)
ایسا ہے کہ فلم میں ایک ڈینٹسٹ ہو جو اپنے آپ میں گم رہتا ہے اور اسے نہیں پروا ہ کہ دنیا میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہے تو اسے کرنا چاہیے۔۔ اسے ایک آپریشن کے درمیان کچھ ایسا دکھایا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے مر سا گیا ہے۔یہی سے اس کی زندگی میں ایک چینج سا ۔اآجاتا ہےاور وہ مرے ہوئے لوگوں کے بھوت کو دیکھ سکتا ہے۔
پھر اس کی ملاقات کچھ مرے ہوئے لوگوں کے بھوتوں سے ہوجاتی ہے ۔جن کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دنیا میں کچھ ادھورے کام چھوڑ کر مر چکے ہوتے ہیں اور اب وہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر سکون سے دنیا سے اپنی روح کو آزاد کرانا چاہتے ہیں ۔ مثلا جیسے تین مکینک یہ بات اپنے استاد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی موت میں اس کا ہاتھ نہیں تھا وہ اپنے آپ کو گلٹی فیل نہ کرے ۔
ایسے ہی ایک مین کریکٹر (جو یہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی جو اسے بے وفا سمجھتی ہے اسے کلئیر سمجھ لے اور اپنی باقی ماندہ زندگی کسی اچھے بندے سے شادی کر لے) اب وہ ڈینٹسٹ کو کیسے مناتا ہےکیسے اسے راضی کرتا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے یہ صرف دیکھ کر ہی پتہ چلایا جا سکتا ہے ۔
بہر حال کافی دنوں بعد مجھے کوئی ایسی فلم ملی ۔
جس کا صرف سٹارٹ دیکھا اور پھر میں فلم بند کرنا،فارورڈ کرنا ،کھانااور سونا بھول گیااور صرف فلم کو پورا دیکھا۔ایسی فلمز بہت کم ہوتی ہیں ۔اور یہ فلم ان ہی فلموں میں سے ایسی فلم تھی۔
یعنی ایک شاندار فلم۔۔۔۔
دیکھنے کے لائق ۔۔۔۔۔۔