محمد وارث
لائبریرین
پاکستانی دیہاتوں میں یہ مسئلہ اب بہت کم ہے، پچیس تیس چالیس سال پہلے کافی تھا۔ انڈیا میں اب بھی ہے۔ وہاں کی حکومتیں باقاعدہ گھروں میں ٹائلٹ بنانے پر زور دے رہی ہیں۔ یہ فلم ایک جوڑے کی کہانی ہے، لڑکی جس گھر سے آئی تھی وہاں ٹائلٹ تھا لیکن سسرال میں اسے گھر میں ٹائلٹ نہ ہونے کے گھمبیر مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اچھی ہلکی پھلکی سی کامیڈی ہے، اور گورنمنٹ کے تعاون سے فلم بنی ہے۔ بہرحال بزنس کے حساب سے یہ فلم انڈیا میں سپر ہٹ ہوئی ہے۔آپ کی فلم کے لیے تعریف ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ آج ہی ہم ٹائیلٹ سے لطف اندوز ہوں۔