محمد خرم یاسین
محفلین
کیا یہ انگلش یا اردو میں مل جائے گی ؟ابھی ایک ایرانی فلم لیلا کے بھائی دیکھی۔ بے حد طویل لیکن بے حد شاندار فلم۔ایک سیکنڈ کے لیے بھی فلم نے خود سے الگ نہیں ہونے دیا۔ لڑکپن کے دور میں سیما غزل کا ایک ناول پڑھا تھاجس کا نام چاند کے قیدی تھا۔ ناول کے احتتام پر بے حد افسوس ہوا کیوں کہ میں تو اس دنیا میں جا چکا تھا جہاں اس ناول کے کردار بستے تھے۔ اس فلم کے کردار بھی بہت دلچسپ ہیں۔ فلم کا وہ سین جہاں دو بہن بھائی سرکاری ہسپتا ل کی کرسیوں پربیٹھ کر اپنی کسم پرسی پر بحث کرتےہیں، فلم کی جان ہے۔