آخر اس مرض کی دوا کیا ہے؟

السلام علیکم
کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس مرض کی دوا کیا ہے؟
کام کے دوارن لائٹ چلی گئی پھر جب سسٹم اسٹارٹ کیا تو فائل کا یہ حشر ہوا :(
یہ عربی کی فائل ہے اسی طرح اردو اور فارسی والی فائلز کا حشر نشر ہوا ہے برائے مہربانی کوئی حل بتائیں ورنہ۔۔۔
کم سے کم تعزیت ضرور کریں
جزاک اللہ
marz.jpg
 
لگتا ہے اب تعزیت کا رواج بھی ختم ہوگیا ہے یا میں اس مراسلے کو "دعائیہ کلمات" کے زمرے میں بھجوادوں؟؟؟ :wasntme:
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میں نے اس کا ایک حل تلاش کر لیا ہے
اس فایل کو سلیکٹ‌کر کے کنٹرول پلس ڈی دبائیں ۔ ایک ڈبا سا آے گا اس میں کچھ لکھا ہوگا اس کو بالکل مت پڑھیں ۔ بس یس پر کلک کر دیں ۔
اس کے بعد یہ فایل مسیلہ کرے تو میری گردن پکڑ لینا
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، پاکستان میں بجلی چلے جانے کی وجہ سے wapda mode بھی ہونا چاہیئے!
بھائی آپ کنورژن unicode یا utf-8 اسلیکٹ کر لیں۔ اگر کام نہ کرے تو مجھے یہ فائلز میل کر دیں!
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے مطیع الرحمن صاحب آپ کے ایک مسئلے کے کتنے ہی حل سامنے آ رہے ہیں۔
 

اظفر

محفلین
مجھے تو سکرین شاٹ سے وہ فایل کرپٹ لگ رہی ہے ۔ اس کا شاید کوئی حل نہیں‌ہوتا
اگر اینکوڈنگ کا مسئلہ ہو تو پھر تو ہونا چاہیے
 
آپ سب کی توجہ کا شکریہ
بھائی میں اس فائل کو کھول ہی نہیں پاتا تو کاپی پیسٹ کیسے کی جائے؟؟؟
اینکوڈنگ تبدیل کرنے سے بھی ڈبے ہی نظر آتے ہیں۔
عارف بھائی آپ کو ارسال کرتا ہوں اگر اب لائٹ نا گئی تو:mad:
 
Top