آخر پاک نوری نستعلیق فانٹ کب ریلیز ہوگا؟؟؟

arifkarim

معطل
عید آئی اور گزر گئی مگر پاک نوری نستعلیق فانٹ کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں! کیا کوئی دوست یہ بتا سکتا ہے کہ آخر یہ فانٹ اس وقت کن مراحل میں ہے اور آیا یہ ریلیز ہوگا بھی کہ نہیں؟ اس فانٹ کی تڑپ سے بے قرار ہو کر ہم نے اپنی زندگی کا پہلا شعر کہا جو کہ انتہائی فضول ہے پر ہماری دلی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے:
"گر پاک نوری نستعلیق کو نہیں نکالنا اک بار
تو پھر کیوں ترسا ترسا کر دکھلاتا ہے ہم کو یہ فانٹ بار بار؟"

:)
 
الف عین

لائبریرین
مجھے اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ نستعلیق فانٹ کو قبولیت اس لئے بھی نہیں مل پا رہی ہے کہ ونڈوز کا ڈیفالٹ فانٹ اب بھی ایریل اور ٹائمس رومن ہی ہے، اردو کے معاملے میں بھی۔ یعنی 0اردکو ابھی مائکرو سافٹ نے ہندی کی طرح الگ زبان کے طور پر قبول نہیں کیا ہے کہ آپ نے کسی اور فانٹ میں ہندی زبان میں تحریر پوسٹ کی، اور جہاں کوئ فانٹ سپیسیفائ نہیں کیا جا سکتا، جیسے ای میل میں، تو بھی وہی ہندی کا فانٹ منگل نظر آتا ہے، جب کہ اردو کی صورت میں مائکرو سافٹ اس کو عربی کا ایک روپ ہی سمجھتا ہے، ار آپ اردو بھی سپیسیفائ کریں تو وہی عربی سیٹ اوروہی نسخ اور ایریل فانٹ لگا کر تحریر دکھا دی جاتی ہے۔ اور اردو والے اسے قبول نہیں کرتے۔ کاش پاک نستعلیق یا اور کوئ نیا نستعلیق فانٹ اس طرح قبول کیا جائے کہ جہاں آپ نے اردو زبان منتخب کی، اور نوٹ پیڈ میں بھی وہی نستعلیق فانٹ سامنے آ جائے، چاہے نوٹ پیڈ کا ڈیفالٹ فانٹ کچھ بھی ہو۔
اب ہم کو اس معاملے میں پیش رفت کی ضرورت ہے، مائکروسافٹ کا کوئ یہاں رکن ہے؟
 
استاد محترم، میرا اشارع اس "عظیم" نوری نستعلیق فانٹ کی جانب تھا جسکا عید تک ریلیز کرنے کا وعدہ سولنگی صاحب نے کیا تھا :rolleyes: خیر آپ نے ایک نئے موضوع کو چھیڑ دیا۔ جس بات کا ذکر آپ کر رہے ہیں اس بارے میں میں بہت عرصہ قبل سوچا کرتا تھا۔ دراصل بات یہ ہے ،عربی، فارسی، اردو، پشتو، سندھی اور کُردی وغیرہ سب زبانیں عربی ہی کی طرز پر لکھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسی خاص زبان کو specify کرنے کی ضرورت نہیں۔ تقریباً سب یوروپین زبانیں لاطینی طرز پر لکھی جاتی ہیں اسلئے ان سب کو european ہی specify کیا جاتا ہے۔ ہر زبان کا الگ الگ فانٹ بنانے کی بجائے اگر ایک ہی طرز کے فانٹ مثلاً عربی، کو بنا کر اس میں اسی طرز کی زبان کے تمام characters ڈال دئے جائیں تو ہمارے پاس ایک universal عربی فانٹ بن جائے گا جو کہ تمام عربی کی طرز کی زبانوں کو سپورٹ کرے گا! :) پھر نہ ہمیں سندھی اور نہ فارسی اور نہ پشتو کیلئے الگ الگ فانٹس بنانے پڑیں گے۔
مگر افسوس کہ ہم عربی طرز کہ بولنے والے لوگوں میں اتحاد کی کمی کے باعث ہر زبان والے اپنی اپنی جگہ پر فانٹس بنانے میں مصروف ہیں۔ اگر ہم پاکستانی، ایرانی اور عربی مل جل کر بھائی چارے کیساتھ اس پروجیکٹ کو سٹینڈرائز کرتے تو ہم لوگ آج اس طرح رو نہ رہے ہوتے! :(
 
دوست

محفلین
نستعلیق کمپیوٹر سے بھی پہلے کے زمانے کی چیز ہے اس میں‌ اتحاد ہونا ممکن نہیں۔۔
خیر آپ اتنے افسردہ نہ ہوں تسلی رکھیں۔ یہ آئے گا تو ضرور اب جانے کب آئے۔۔۔ٹینشن نہ لیں اور خون نہ جلائیں۔
 
arifkarim

معطل
نستعلیق کمپیوٹر سے بھی پہلے کے زمانے کی چیز ہے اس میں‌ اتحاد ہونا ممکن نہیں۔۔
خیر آپ اتنے افسردہ نہ ہوں تسلی رکھیں۔ یہ آئے گا تو ضرور اب جانے کب آئے۔۔۔ٹینشن نہ لیں اور خون نہ جلائیں۔

میں ٹینشن نہیں لے رہا، میں‌تو بس سولہنگی صاحب اور محسن حجازی صاحب کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں :)
 
بھول جائیے جب آئے گا پتہ چل جائے گا ہم نے انتظار ہی چھوڑ دیا ہے
جناب
میں آگیا ہوں، کیوں آپ مجھے دین اسلام سے خارج کر رہے ہیں میں نے جو وعدہ کیا ہے ظاہر ہے پورا کرنا ہے ورنہ حدیث کے مصداق جو وعدہ پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔
انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں آپ کی خواہش پوری ہو جائے گی۔
باقی عید کی باسی مبارک سب کو۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔
 
دوست

محفلین
اللہ خیر رکھے۔
آپ کو بھی عید مبارک(وہی باسی ;) )
پھر سے انتظار شروع کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
جناب
میں آگیا ہوں، کیوں آپ مجھے دین اسلام سے خارج کر رہے ہیں میں نے جو وعدہ کیا ہے ظاہر ہے پورا کرنا ہے ورنہ حدیث کے مصداق جو وعدہ پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔
انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں آپ کی خواہش پوری ہو جائے گی۔
باقی عید کی باسی مبارک سب کو۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔

امید ہے آپ اپنا وعدہ پورا کرکے قوم کو ایک زبردست خوشخبری سنائیں گے :)
 
باسم

محفلین
جناب
میں آگیا ہوں، کیوں آپ مجھے دین اسلام سے خارج کر رہے ہیں میں نے جو وعدہ کیا ہے ظاہر ہے پورا کرنا ہے ورنہ حدیث کے مصداق جو وعدہ پورا نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔
انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں آپ کی خواہش پوری ہو جائے گی۔
باقی عید کی باسی مبارک سب کو۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ دعا میں یاد رکھیے گا۔

شکر ہے آپ آگئے اکیلیے ہی سہی
بڑی بات ہے کہ آپ کو وعدہ پورا کرنے کا اتنا احساس ہے ہمارے اندر بھی ایسا احساس پیدا ہوجائے۔ آمین
خدا آپ کا مددگار ہو
 
junaid

محفلین
میرے بھائی بھول جاو اسے اور اپنے کام میں دیھان دو۔ جب آنا ھوا آ جا؁؁ے گا۔
 
خرم

محفلین
قسیم بھائی آپ کو پتہ تو ہے کہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ اب یہ پاک نستعلیق شاید الیکشن کے بعد ہی آئے گا۔ تب تک پہلے والوں سے ہی کام چلائیے۔
 
Top