آخر کار احمدی نژاد نے "سچ" بول دیا!

arifkarim

معطل
ایسا سچ جسے بولتے ہوئے باقی مسلمان حکمران، لیڈرز، صدور اور وزراء کی ٹانگیں تھر تھر کانپنتی ہیں۔ ایسا سچ جسے میڈیا کی برین واشنگ کے باوجود 160 ملین امریکی سچ مانتے ہیں۔ وہ سچ آخرکار ایرانی صدر احمدی نژاد نے ہفتہ کے روز بول دیا:
9/11 کے "حملے" خود ساختہ تھے!
انہوں نے مزید کہا کہ 9/11 کے روز رونما ہونے واقعات کو امریکہ کی جعل ساز ایجنسیوں نے اول افغانستان اور دوم عراق پر حملوں کیلئے مشعل راہ بنایا۔ تاکہ بعد میں ایران اور مشرق وسطیٰ کے گرد اپنے حقیقی دوست "اسرائیل" کی خاطر گھیرا تنگ کیا جائے۔
http://www.reuters.com/article/idUSTRE6251AO20100306
یہ خبر اسلحاظ سے بھی اہم ہے کہ خالد شيخ محمد جنہیں سنہ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، نے سنہ 2008 میں ہی امریکی ٹارچر نہ سہنے کے بعد آخر کار عدالت میں جاکر اپنی ہار تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر آج 2 سال گزرنے کے بعد اور گوانتانامو جیل کی بندش کی تاریخ گزر جانے کے بعد بھی انہیں عدالت تک رسائی حاصل نہیں‌ہوئی ہے۔ شاید یہی حقیقی امریکی انصاف ہے جسکی وقالت وہ دنیا بھر میں کرتے پھرتے ہیں۔ بہرحال جو ہوا سو ہوا۔ جبتک انہیں عدالت میں لیجا کر سچ تسلیم نہیں کروالیا جاتا۔ اسوقت تک امریکہ کی افغانستان اور عراق پر چڑھائی ایک خود ساختہ جنگ ثابت ہوگی۔ جسکا حقیقت سے دور دور تک بھی کوئی واسطہ نہیں! :grin:
 
ساجد

محفلین
جی ہاں بالکل 9/11 ایک ڈرامہ تھا اور اس کے جیسے کئی ڈرامے ابھی بھی کچھ ممالک میں کئیے جا رہے ہیں۔
 
جی ہاں بالکل 9/11 ایک ڈرامہ تھا اور اس کے جیسے کئی ڈرامے ابھی بھی کچھ ممالک میں کئیے جا رہے ہیں۔
السلام علیکم
خود امریکہ ہی سے ایک ڈاکومینٹری فلم بنی تھی جس کا نام" 9/11 امریکی سچ یا جھوٹ" ہے جس میں ان تمام باتوں کی بہت ہی باریکی سے اور مدلل کمزوریاں پکڑی تھی جن سے اس "حملے" کا پول کھلتا تھا ۔ یہاں تک کے ان لوگوں دھماکے سے پیدہ روشنی کا اور دھوئیں کا بھی تجزیہ کرکے بتایا کہ یہ کسی طیارے کے تکرانے سے نہیں بلکہ دھماکہ خیز مادے کے پھٹنے سے ہی پیدہ روشنی ہے خود عمارت کے بنانے والے کانٹریکٹر نے باقاعدہ اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایسے دس طیارے بھی مل کر اگر ٹکراتے تو ایسے بلڈنگ ہرگز نہیں گرتی
یہی نہیں انکا تو جھوٹ ہر ہی معاملے میں ہے ابھی چند پہلے ہی بلیک واٹر کے ذریعےافیون کی اسمگلنگ چھپانے کے لئے خود اپنے ہی امریکی سپاہی کے مارے جانے اور الزام طالبان پر ڈالنے کا پردہ فاش ہوا ہے۔
 
سویدا

محفلین
ہم امریکہ طالبان کے مسئلے میں‌اعتدال سے باہر نکل جاتے ہیں‌یا تو امریکہ کو صحیح قراردیتے ہیں‌یاطالبان کو

غلطیاں‌دونوں‌طرف سے برابر سرزد ہوئی ہیں‌

طالبان نے اپنے اقدامات میں‌بہت سی غلطیاں کیں اور امریکہ نے ردعمل میں‌بہت سی غلطیاں کیں‌
میں‌امریکہ اور طالبان دونوں‌کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں‌
 
ظفری

لائبریرین
دنیا میں ہر طاقت نے یہی رویہ اپنایا ہے کہ جہاں ان کو زمین پر اقتدار حاصل ہوا وہ ہر قسم کی اخلاقی حدوں کو تاراج کردیتے ہیں ۔ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے ۔ کبھی موقع ملے تو مطالعہ ضرور کجیئے گا ۔ ( سب کو مشورہ ہے ) ۔ ;)
 
911 پر اسقدر لکھا جا چکا ہے، دستاویزی فلمیں بن چکی ہیں، اور تحقیقانہ صحافتی رپورٹنگ ہو چکی ہے اور اکثریت کی رائے میں یہ کچھ اور ہی سلسلہ تھا، مجھے اشتیاق ہے کہ اس بارے میں فواد صاحب کا سرکاری موقف اور رد عمل کیا ہوگا، منتظر رہوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
فواد صاحب نے وہی کہنا ہے جو آج تک امریکی حکومت کہتی آئی ہے۔ اس سے وہ انحراف تھوڑا ہی کر سکتے ہیں۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

911 پر اسقدر لکھا جا چکا ہے، دستاویزی فلمیں بن چکی ہیں، اور تحقیقانہ صحافتی رپورٹنگ ہو چکی ہے اور اکثریت کی رائے میں یہ کچھ اور ہی سلسلہ تھا، مجھے اشتیاق ہے کہ اس بارے میں فواد صاحب کا سرکاری موقف اور رد عمل کیا ہوگا، منتظر رہوں گا۔

ايرانی صدر کی جانب سے 911 کے حوالے سے بيان کسی کے ليے بھی حيران کن نہيں ہے۔ايران کو درپيش حقيقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے امريکہ اور مغرب کو دنيا کے تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دينے کے حوالے سے ان کی ايک مستقل پاليسی رہی ہے جو ان کی مخصوص سياسی سوچ اور حکمت عملی کی آئينہ دار بھی ہے۔

يہ تاثر حقائق کے منافی ہے کہ امريکی حکومت نے 11 ستمبر 2001 کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات يکسر نظرانداز کر ديے تھے۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ترجمان اور ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے ميں نے خود بے شمار اردو فورمز پر ان سوالات کے جواب ديے ہیں۔

اس کی ايک مثال

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=249254#post249254

يہ ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے 911 کميشن رپورٹ کے علاوہ لاتعداد نجی تنظيموں اور ماہرين نے ان تمام سوالات کے جواب تفصيل سے ديے ہيں۔

کيا ان درجنوں اداروں کے سينکڑوں بلکہ ہزاروں ماہرين اس "عظيم سازش" کا حصہ ہيں ؟ کيا کئ سالوں پر محيط انکی تحقيق محض ايک دکھاوا ہے؟

کيا وجہ ہے کہ اس واقعے کو سازش قرار دينے کے حوالے سے جتنی بھی ویڈيوز کا ذکر کيا جاتا ہے اس ميں اٹھائے جانے والے سوالات ہميشہ يکطرفہ ہوتے ہيں اور اس ميں ان ماہرين کی رائے شامل نہيں کی جاتی جو ان سوالات کا سائنسی تحقیق کی روشنی ميں مفصل جواب دے سکتے ہيں۔

کسی بھی تجزيے کا سب سے بنيادی اصول يہ ہوتا ہے کہ آپ تمام فريقين کے متضاد نقطہ نظر کو پڑھنے اور سننے کے بعد شواہد کی روشنی ميں کسی ايشو کے حوالے سے اپنی رائے متعين کرتے ہيں۔

اگر بے شمار نجی اداروں اور ماہرين کی آراء کی بنياد پر مبنی حقائق کو يکسر نظرانداز کر کے محض ايک مخصوص نقطہ نظر کے حوالے سے ہی بات کی جائے تو ايسے بيان کو محض ايک سياسی بيان کی اہميت حاصل ہوتی ہے۔

ايرانی صدر کے 911 کے حوالے سے بيان بھی ايک ايسا ہی سياسی بيان ہے جو کسی سياسی جلسے يا کسی سياسی جماعت کی تياری کردہ اشتہاری فلم کے ليے انتہائ موزوں ہے جس ميں ايک خاص انداز سے جذبات کے ذريعے اپنے موقف کی حمايت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
گرائیں

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

پینٹاگون سے جو جہاز ٹکرایا تھا، اس کے ملبے کے پر اسرار طور پر غائب ہونے کی کوئی "عقلی" توجیہہ تو آج تک نہیں پیش کی جا سکی۔

جو حکم آپ کا، ویسے بھی آُ پ لوگ آج کل چوہدری ہیں۔ کل کو کوئی اور ہوگا تو اسی کا سکہ اور حکم چلے گا۔ تاریخ تو وہی ہوتی ہے جو مؤرخ حکمرانوں کے حکم سے تحریر کرتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
ایران کے مسائل ، پاکستان کے مسائل ، افغانستان کے مسائل ، عراق کے مسائل ، سوڈان کے مسائل ، فلسطینی اتھارٹی کے مسائل ،لیبیا کے مسائل ، لبنان کے مسائل ، شام کے مسائل اور اس کے علاوہ چین کے مسائل ، کیوبا کے مسائل ، وینزویلا کے مسائل نہ جانے کتنے دیگر مسائل ہیں جو ایک ننھی سی جان امریکہ کے سر منڈھ دئیے جاتے ہیں اور ہر ملک امریکہ پر "الزام" لگا کر اپنی عوام کو مطمئن کرتا ہے۔ نہ جانے امریکی ابتلا کا دور کب ختم ہو گا ۔ مجھے تو اب سچ مچ امریکہ سے دلی ہمدردی ہو گئی ہے۔:(
فواد صاحب ، لگے رہو ۔ آپ جیسی باصلاحیت ہستیوں کے ہوتے امریکہ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ ہیں نا ہم جیسے لا علموں کا تزکیہ نفس کرنے کے لئیے۔ :yawn:
ویسے ایک بات آپ کے حضور پیش کر دوں کہ 2010 ہدف ہے ایران کو راہ راست پہ لانے کا ، یہ میں نہیں خود اسرائیلی میڈیا اور انکے "صلاح کار" کہہ رہے ہیں۔ یعنی دور مار عراقی ہتھیاروں اور 9/11 کے ڈرامے کی تاریخ ایک بار پھر خود کو کسی اور رنگ میں دہرانے کو ہے۔ نگاہ منتظر ہے کہ اس بار کہانی کا پلاٹ کیسا ہو گا۔ کون کس کردار کے لئیے منتخب کیا جاتا ہے۔
نہ جانے کیوں ، آپ سے مخاطبت کے بعد ہر بار میرے دل سے آپ کے لئیے ایک دعا نکلتی ہے ۔ وہ مختصر سی دعا ہے "اللہ آپ کو ہدایت دے"۔
 
السلام علیکم
امریکہ یا یہود اور صیہون کا اسلام واہل اسلام کے بارے میں آج کا ہی نہیں بلکہ قرن اوّل سے ہی نسل کشی کی حد تک دشمنی کا روّیہ رہا ہے یہ بات تاریخ سے ادنیٰ ناواقف کی بھی نظر سے اوجھل نہیں اسکے باوجود اگر کوئی ان سے دلی ہمدردی رکھے اور انہیں معصوم سمجھے اسکے خلاف کوئی کہے تو اسمیں نفس مضمون سے قطع نظر کرکے ان کی "نیتّوں" اور "اصل" مقاصد کی کھوج یا انکشاف میں لگ جائے تو کوئی کیا کر سکتا۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ایران کے مسائل ، پاکستان کے مسائل ، افغانستان کے مسائل ، عراق کے مسائل ، سوڈان کے مسائل ، فلسطینی اتھارٹی کے مسائل ،لیبیا کے مسائل ، لبنان کے مسائل ، شام کے مسائل اور اس کے علاوہ چین کے مسائل ، کیوبا کے مسائل ، وینزویلا کے مسائل نہ جانے کتنے دیگر مسائل ہیں جو ایک ننھی سی جان امریکہ کے سر منڈھ دئیے جاتے ہیں اور ہر ملک امریکہ پر "الزام" لگا کر اپنی عوام کو مطمئن کرتا ہے۔ نہ جانے امریکی ابتلا کا دور کب ختم ہو گا ۔ مجھے تو اب سچ مچ امریکہ سے دلی ہمدردی ہو گئی ہے۔

امريکی حکومت کو "عالمی تھانيدار" کا رول ادا کرنے کی خواہش ہے اور نہ ہی اس کی کبھی کوشش کی گئ ہے۔ ايسی بہت سی مثاليں موجود ہيں جہاں يا تو ديگر ممالک نے معاملات کے تصفيے کے ليے راہنمائ کی ہے يا امريکہ نے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر اہم عالمی مسائل کے حل کے ليے اپنا کردار ادا کيا ہے۔ اس حوالے سے ميں بالکنز کی مثال دوں گا جہاں کشيدگی کے خاتمے کے ليے ابتدا ميں يورپی ممالک نے رول ادا کيا تھا۔ مگر صورت حال ميں مزيد ابتری کے بعد امريکہ کو مداخلت کی دعوت دی گئ۔ اسی طرح رووانڈا ميں جب صورت حال خراب ہونا شروع ہوئ تو امريکہ پر بروقت مداخلت نہ کرنے پر کڑی تنقيد کی گئ۔

يہاں تک کہ کچھ تجزيہ نگار اب بھی امريکہ پر يہ الزام لگاتے ہيں کہ 1989 ميں سويت افواج کی شکست کے بعد امريکہ نے افغانستان ميں اپنا موثر رول ادا نہيں کيا تھا۔

اس ميں کچھ شک نہيں کہ امريکہ معاشی اور فوجی وسائل کے حوالے سے اس وقت دنيا ميں سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے عالمی برادری ميں يہ تاثر پايا جاتا ہے کہ امريکہ کو مختلف عالمی مسائل اور تنازعات کے حل کے ليے نہ صرف اپنے وسائل مہيا کرنے چاہيے بلکہ اپنا موثر رول بھی ادا کرنا چاہيے۔ ليکن اس حقيقت کے باوجود يہ دعوی حقيقت کے منافی ہے کہ امريکہ دانستہ عالمی برادری کی مرضی کے برخلاف محض اپنے عالمی اثرورسوخ ميں توسيع کے ليے دوردراز ممالک پر حملہ کر ديتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

افغانستان کے مسائل ۔

يہ حقیقت بھی توجہ طلب ہے کہ افغانستان میں موجودہ صورت حال صرف امريکہ کا ہی مسلہ نہيں ہے بلکہ امريکی مقاصد افغانستان کے عوام اور حکومت کے علاوہ پاکستان اور دنيا کے ديگر ممالک جن ميں يورپ سے آسٹريليا، روس، چين، بھارت، مشرق وسطی اور ان تمام اسلامی ممالک سے مطابقت رکھتے ہيں جہاں القائدہ سے متعلق دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

اس وقت بھی افغانستان ميں آئ – ايس – اے – ايف کے 43 اتحادی شراکت داروں کے علاوہ 84000 امريکی اور عالمی افواج مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قريب 60 ممالک سميت بے شمار عالمی تنظيميں افغانستان اور پاکستان کو امداد مہيا کر رہی ہيں۔ افغانستان اور پاکستان سے متعلق قريب 30 خصوصی نمايندے مستقل رابطوں اور ملاقاتوں کے ذريعے پاليسی مرتب کرتے ہیں۔

يہ ممکن نہيں ہے کہ يہ تمام ممالک اور بے شمار خود مختار عالمی تنظيميں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف اس ليے تعاون کرنے پر رضامند ہو جائيں کہ افغانستان پر قبضے کے امريکی منصوبے کو پايہ تکميل تک پہنچايا جا سکے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Top