تعارف آداب عرض ہے

سعید

محفلین
اردو محفل کے تمام ارکان و محفلین کو میری طرف سے السلام علیکم! امید ہے کہ آپ سب بخیریت ہوں گے۔ :)
میرا نام عبدالباسط سعید ہے۔ میں نے تقریبا 3 سال پہلے اس محفل میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، وہ الگ بات ہے کہ اپنا تعارف آج کرا رہا ہوں۔ :oops:
میں لاہور کا رہنے والا ہوں، پیشے سے ڈاکٹر ہوں اور آج کال سپیشلائزیشن کے لیے کچھ امتحانوں کے ساتھ ایک میڈیکل کالج میں بطور فیکلٹی ہوں۔
نبیل بھائی اور سعود بھائی سے میری ملاقات اس محفل کے پلیٹ فارم، یعنی کہ زین فورو، کے فورمز پر ہوئی اور ان ہی کے کہنے پر آج یہاں اپنا تعارف کروا رہا ہوں۔

تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری طرف سے سلام۔ امید ہے کہ آپ لوگ بھی خوش آمدید کہیں گے اور مجھے اس محفل کا حصہ سمجھیں گے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
ڈاکٹر صاحب
خوش آمدید، ڈاکٹرپپو بھائی کی طرح اب آپ بھی ہماری محفل میں شریک ہیں، ان کو ہم کمال تنگ کرتے ہیں اب انتظار اس بات کا ہے کہ محفلین کی نظر کرم کب آپ کی طرف پڑتی ہے :)
 
سعید

محفلین
ڈاکٹر عبد الباسط صاحب اردو محفل خوش آمدید۔
بہت شکریہ۔ ارے اتنا لمبا نام لینے سے تو میرے گھر والے بھی انکار کرتے ہیں۔ آپ مجھے سعید کے نام سے پکار سکتے ہیں، میں اسی نام سے پہچانا جاتا ہوں۔ :)
ڈاکٹر صاحب
خوش آمدید، ڈاکٹرپپو بھائی کی طرح اب آپ بھی ہماری محفل میں شریک ہیں، ان کو ہم کمال تنگ کرتے ہیں اب انتظار اس بات کا ہے کہ محفلین کی نظر کرم کب آپ کی طرف پڑتی ہے :)
شکریہ! او زبردست۔ آپ سب سے اور پپو بھائی سے ملنے کا شدت سے انتظار رہے گا۔ :D
 
mfdarvesh

محفلین
بلکل جی
ہم دل و جان سے حاضر ہیں، ادھر "کون ہے جو محفل میں آیاہے" پر گاہے بہ گاہے نظر ڈال لیا کریں،ہم اکثروہیں پائے جاتے ہیں
 
محمدصابر

محفلین
سعید بھائی خوش آمدید۔ حالانکہ میں بعد میں آیا تھا۔ اور آپ کو زین فورو پر بھی سعود بھائی سے محو گفتگو دیکھ چکا ہوں اور اس وقت ایک لمحے کے لئے سوچا کہ یہ کون سعید ہو سکتے ہیں؟ جواب ملا یہ ابن سعید کے کوئی دوست یا رشتہ دار ہونگے۔ پھر میں اس بات کو بھول گیا۔ ابھی پھر یاد آئی تو سوچا شئیر کرتا چلوں۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ کچھ سمجھ میں بھی تو آئے کہ اب اور کیا لکھیں؟ :)

خیر ہم ذرا امتحانات سے فراغت پا لیں پھر آپ سے زیر زبر اوہ شیر و شکر، یعنی کہ باہم دگر، لاحول و لا قوۃ رنجہ نوائی افف شاید پنجہ آزمائی یا جو کچھ بھی ہوتو ہو۔۔۔ اللہ خیر کرے ہم تو بات ہی بھول گئے۔ :)
 
سعید

محفلین
پپو بھائی آپ کو اس دھاگے پر یاد کیا جا رہا ہے۔
السلام علیکم، جناب! :)
سعید بھائی خوش آمدید۔ حالانکہ میں بعد میں آیا تھا۔ اور آپ کو زین فورو پر بھی سعود بھائی سے محو گفتگو دیکھ چکا ہوں اور اس وقت ایک لمحے کے لئے سوچا کہ یہ کون سعید ہو سکتے ہیں؟ جواب ملا یہ ابن سعید کے کوئی دوست یا رشتہ دار ہونگے۔ پھر میں اس بات کو بھول گیا۔ ابھی پھر یاد آئی تو سوچا شئیر کرتا چلوں۔
شکریہ، صابر بھائی۔ :) کیا خوب نظر ہے آپ کی ماشاءاللہ۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔ (y)
خوش آمدید کا شکریہ، گڑیا۔ اب مجھے یہ نہیں پتہ کہ آپ مجھ سے چھوٹی ہی ہوکہ نہیں، ورنہ اپنے فورم پر اپنے سے چھوٹی تمام بہنیں میرے لیے "گڑیا" ہی ہوتی ہیں، ورنہ باجی۔ جیتی رہو۔ :)
اردو محفل میں خوش آمدید۔ کچھ سمجھ میں بھی تو آئے کہ اب اور کیا لکھیں؟ :)

خیر ہم ذرا امتحانات سے فراغت پا لیں پھر آپ سے زیر زبر اوہ شیر و شکر، یعنی کہ باہم دگر، لاحول و لا قوۃ رنجہ نوائی افف شاید پنجہ آزمائی یا جو کچھ بھی ہوتو ہو۔۔۔ اللہ خیر کرے ہم تو بات ہی بھول گئے۔ :)
خوش آمدید کہنے کا شکریہ، جناب۔
یار امتحانوں کا غصہ مجھ پر کس خوشی میں نکال رہے ہو۔ :D ٹھیک ہے، ہو لیں ایک دفعہ امتحان، پھر زیر زبر، شیر و شکر ہو لیجیے گا۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ موصوف ڈاکٹر ہیں تو کہیں ٹِیکا ہی نہ لگا دیں۔ :p
اللہ سے دعا ہے کہ تمام امتحان بہت اچھے ہوں۔ آمین۔ :)
سعید بھائی ! خوش آمدید !
بہت شکریہ، حماد بھائی۔ :)
 
خوش آمدید کہنے کا شکریہ، جناب۔
یار امتحانوں کا غصہ مجھ پر کس خوشی میں نکال رہے ہو۔ :D ٹھیک ہے، ہو لیں ایک دفعہ امتحان، پھر زیر زبر، شیر و شکر ہو لیجیے گا۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ موصوف ڈاکٹر ہیں تو کہیں ٹِیکا ہی نہ لگا دیں۔ :p
اللہ سے دعا ہے کہ تمام امتحان بہت اچھے ہوں۔ آمین۔ :)

نیک تمناؤں کے لئے جزاک اللہ خیر۔

ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ سمجھتے ہوں کہ وائرسوں سے محض ڈاکٹروں کا پالا پڑتا ہے، کمپیوٹر سائنٹسٹ کا نہیں۔ :)
 
پالا تو خیر ہمارے ان ہونہار جوانوں کا بھی پڑتا ہے مگر عموما وہ وائرس کمپیوٹر کو زیر زبر اور شیر و شکر کر کے چت لٹا دیتے ہیں، نہ کہ بندوں کو۔
ایک منٹ، اس کا مطلب کیا یہ تھا کہ آپ مجھے بھی وائرس سمجھے تھے جو میرے ساتھ وہی سلوک کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں جو کمپیوٹر وائرسوں کے ساتھ کرتے ہیں؟! :eek:
بڑا افسوس ہوا یار۔۔۔:(
 
جب ٹیکے اور انجیکشن کی دھمکیاں ملیں گی تو اور کیا توقع رکھیں گے آپ؟ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
خوش آمدید کا شکریہ، گڑیا۔ اب مجھے یہ نہیں پتہ کہ آپ مجھ سے چھوٹی ہی ہوکہ نہیں، ورنہ اپنے فورم پر اپنے سے چھوٹی تمام بہنیں میرے لیے "گڑیا" ہی ہوتی ہیں، ورنہ باجی۔ جیتی رہو۔ :)

میں سعود لالہ( ابن سعید ) کی چھوٹی بہن ہوں ۔۔آپ دیکھ لیں لالہ آپ بھیا سے بڑے ہیں یا چھوٹے ۔۔:)
 
Top