تعارف آداب عرض !!!

تجمل حسین

محفلین
آج تو طبیعت خوب جون پر ہے
جناب جون کا مہینہ ہے تو طبیعت جون پر ہی ہو گی نا۔۔۔۔ اب دسمبر پر تو ہونے سے رہی۔ :cowboy1:
بات کرتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے کہیں اپنا سا منہ لے کر نہ رہ جائیں ہم
میرے بھائی ڈر کس بات کا ۔۔ منہ تو ہر کسی کا اپنا ہی ہوتا ہے۔ آج تک ایسا دیکھا نہ سنا کہ کوئی کسی کا منہ لے گیا ہو۔۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
جناب جون کا مہینہ ہے تو طبیعت جون پر ہی ہو گی نا۔۔۔۔ اب دسمبر پر تو ہونے سے رہی۔

:)

میرے بھائی ڈر کس بات کا ۔۔ منہ تو ہر کسی کا اپنا ہی ہوتا ہے۔ آج تک ایسا دیکھا نہ سنا کہ کوئی کسی کا منہ لے گیا ہو۔۔

ادب دوست بھائی!

آپ کی پیش گوئی حرف بہ حرف ثابت ہوئی جا رہی ہے۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
یا اللہ ۔۔۔ حضور میری کس بات سے لگا مجھے تشویش ہے :eek::eek::eek:، میں خود بھی ایسی فہرست میں شامل ہوں، اور مجھے تو آپ کی آمد کی بے انتہا خوشی ہے کہ ایک منکسرالمزاج دوست کا اضافہ ہوا ۔
ایک مرتبہ پھر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ :):)
۔

اچھا پھر تو معذرت اور اس بات کی خوشی کے آپ بھی اسی فہرست میں ہیں............آپ کی اس انتہا کی پزیرائی کا بہت ممنون ہوں...
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی کیا مشاغل ہیں، کیا مصروفیات ہیں کچھ اس حوالے سے بتائیں
آج کل کے مشاغل میں تو بس ایک کوفت زادہ مشغلہ ہی رہ گیا ہے اور وہ ہے حالات حاضرہ پر نظر ...کیا کریں آخر زمانے کے ساتھ چلنا ھے تو نظر بھی رکھنا پڑے گی ...باقی کچھ لکھنے لکھانے کی کوشش کرتے ہیں ...مگر کسی کو دکھانے کی ہمت نہیں ہو پاتی ....اگر یہاں کسی نے اصلاح فرمائی تو میری خوشبختی ہوگی ...بس تھوڑا یہ لالچ بھی شامل حال ہے یہاں آنے کا ...:)
 

اکمل زیدی

محفلین
وعلیکم آداب۔
جی الحمدللہ سب خیریت سے ہیں بس آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے (محفلین کے ہاتھوں:p۔۔ ڈریے مت کچھ نہیں ہوگا:giggle:پھر تو آپ کو خوش آمدیدیہ براؤزرز کے بھی کان کھینچنے پڑیں گے۔:)وقت ہی مہربان تھا آپ پر :p(میرا ذاتی خیال)گوارا کرلیا اور کوئی درخواست :cool: جبکہ ہمیں آپ کا نام تصویر کے نیچے AkmalZaidi دکھائی دے رہا ہے :glasses-nerdy: یعنی جیسی بھی ہوتی ہے ہوتی بے تکی ہی ہے۔:LOL: وہ کیسے لگاتے ہیں؟ :question: آپ یقیناََ ذہین الدین ہیں۔ :cyclops: چھوڑیے غیر، غیر ہی ہوتا ہے خواہ انسان ہو یا زبان۔:desire: ارے ارے بس کریں اب کہیں توڑ کر ہی نہ لے جائیے گا۔ :sneaky: پابندئ وقت اچھی عادت ہے۔ جی بالکل انشاءاللہ۔ سب سے پہلے تو برداشت۔ :LOL:


آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ کیا شوق ہیں؟ کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
فی الحال اتنا کافی ہے؟ :)

مراسلے میں پائی جانے والی ہر طرح کی غلطی اور کوئی جملہ پسند نہ صورت میں پیشگی معذرت۔

ماشااللہ ...اتنا خوبصورت اپریشن کیا آپ نے میری پوسٹ کا ...مزہ آگیا ...دل تو کیا کے بالترتیب جواب ارسال کروں مگر پھر ...کچھ مناسب نہیں لگا ایسا لگے گا جیسے ...غالب کی زمین پر کوئی بچا غزل لکھنے بیٹھ جائے ......یا یوں کے مرکری بلب کے آگے میں اپنی ٹارچ روشن کروں .....آپ سے خوب جمے گی تجمل بھائی ...
 

تجمل حسین

محفلین
دوست بھی اور بھائی بھی۔۔ یہ کیا بات ہوئی؟؟؟ :D
آپ کی پیش گوئی حرف بہ حرف ثابت ہوئی جا رہی ہے۔ :)
لیجئے ادب دوست! محمد احمد بھائی نے آپ کو سند عنایت فرمادی ہے اب آپ کسی بھی جگہ اپنا کاروبار چلاسکتے ہیں۔ (علم نجوم کا) :)
ماشااللہ ...اتنا خوبصورت اپریشن کیا آپ نے میری پوسٹ کا ...مزہ آگیا ...دل تو کیا کے بالترتیب جواب ارسال کروں مگر پھر ...کچھ مناسب نہیں لگا ایسا لگے گا جیسے ...غالب کی زمین پر کوئی بچا غزل لکھنے بیٹھ جائے ......یا یوں کے مرکری بلب کے آگے میں اپنی ٹارچ روشن کروں .....آپ سے خوب جمے گی تجمل بھائی ...
اکمل بھائی پسندیدگی کے لیے شکریہ۔ جناب کبھی کبھی دل کی بات بھی مان لینی چاہیے۔ آپ نے مجھے مرکری بلب سے تشبیہ دے دی جب کہ میں تو ابھی خود طالب علم ہوں۔ آپ بخوشی ٹارچ روشن کرکے روشنی بکھیر سکتے ہیں۔ :)
یہاں مجھ سے بھی بڑے بڑے اساتذہ کرام بیٹھے ہیں انشاءاللہ سب سے ہی خوب جمے گی محفل۔ :)
فقط والسلام۔
 

تجمل حسین

محفلین
مزے کی بات ہےکہ لکھتے ہوئے میں بھی یہی سوچ رہا تھا۔ :) :) :)
بالکل جی۔ اب بندہ انہیں اگر "ادب دوست صاحب" لکھے تو بھی عجیب، اگر "ادب دوست بھائی" لکھے تو بھی عجیب اور اگر "ادب صاحب" لکھیں تو بھی عجیب۔ لکھیں تو کیا لکھیں؟؟؟ :LOL:
ادب دوست بھائی صاحب سے پیشگی معذرت کے ساتھ۔ :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بالکل جی۔ اب بندہ انہیں اگر "ادب دوست صاحب" لکھے تو بھی عجیب، اگر "ادب دوست بھائی" لکھے تو بھی عجیب اور اگر "ادب صاحب" لکھیں تو بھی عجیب۔ لکھیں تو کیا لکھیں؟؟؟ :LOL:
ادب دوست بھائی صاحب سے پیشگی معذرت کے ساتھ۔ :)

اب اس کا ایک حل ہے اور چونکہ آج کل آپ ترنگ میں ہیں سو یہ حل خوب رہے گا۔ :)

آپ ایک گانا گا لیجے۔

کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمھارا؟
 

عبد الرحمن

لائبریرین
خوش آمدید اکمل برادر! :)

اپنی نگارشات ضرور پوسٹ کیجیے۔ یہاں بہت سے صاحب علم حضرات حسب فرصت اصلاح کی غرض سے بڑے قیمتی مشوروں سے نوازتے ہیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
اب اس کا ایک حل ہے اور چونکہ آج کل آپ ترنگ میں ہیں سو یہ حل خوب رہے گا۔ :)

آپ ایک گانا گا لیجے۔

کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمھارا؟
لگتا ہے آپ کو اس گانے کے سنگر سے کوئی دشمنی ہوگئی ہے جو مجھے یہ گانا گانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ کیونکہ میرے گانے کے بعد شاعر بیچارہ منہ چھپاتا پھرے گا کہ اس کا گایا گیا گانا کوئی اتنا برا بھی گا سکتا ہے۔ :)
 

عزیزامین

محفلین
آداب عرض !!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے...نیا وارد ...ہوں...براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں ....شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی ...یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا...خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......اردو سے لگاو ہے ...اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...بنسبت ...لسان اغیار ...کے ...بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....
خوش آمدید معذرت مجھے شاعری سے لگاو نہیں
 
ابن سعید بھائی، برادرم اکمل کا نام انگریزی میں لکھا آرہا ہے ، اسے اردو میں تبدیل کرنے کی درخواست ہے۔
اکمل بھائی، جو نام آپ کو لکھوانا ہو وہ یہاں تحریر کر دیں
 
Top