تعارف آداب

مغل اعظم

محفلین
السلام علیکم
میرا اسم گرامی محمد رضوان ہے۔
پیجاب کا رہنے والا ہوں۔
کمپیوٹر سائینس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
بلاگ اور اس سے متعلقہ مشاغل میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
فورم میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد آپ سب جیسے قابل لوگوں کی محفل کا حصہ بننا ہے۔
مزید باتیں آپ سب سے ہوتی رہیں گی۔
شکریہ
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
باادب باملحاظہ ہوشیار نگاہ روبرو ----- فرشی سلام مغل اعظم قدم رنجہ فرمائیں --- بس اب عوام میں شامل ہوجائیں اس سے زیادہ شاہانہ الفاظ مزیدادانہیں کیے جائے گے
آپ کی آمد پر تان سین ثانی نیرنگ خیال ملہار گاتے لیکن انھوں نے آجکل اپنا بینڈ بنالیا ہے اور راک گاتے ہیں :)
 
مغل اعظم

محفلین
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں جناب امید ہے آپ کو وقت محفل میں اچھا گزرے گا۔
جی بے حد شکریہ۔

وعلیکم السلام
باادب باملحاظہ ہوشیار نگاہ روبرو ----- فرشی سلام مغل اعظم قدم رنجہ فرمائیں --- بس اب عوام میں شامل ہوجائیں اس سے زیادہ شاہانہ الفاظ مزیدادانہیں کیے جائے گے
آپ کی آمد پر تان سین ثانی نیرنگ خیال ملہار گاتے لیکن انھوں نے آجکل اپنا بینڈ بنالیا ہے اور راک گاتے ہیں :)
ارے آپ نے تو کمال کر دیا۔ اس والہانہ استقبال پر میں آپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ
مغل اعظم صاحب! اردو محفل پر خوش آمدید۔
بہت شکریہ جناب

شکریہ

شکریہ

غالباً پیجاب کی آبادی آپ ہی پر مشتمل ہے۔ کوئی اور سنا نہیں گیا اس خطہءِ رنگ و بو کا۔
خیر، محفل پہ جی آیاں نوں۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی (اقبال)
بہت سے ہوں گے، ممکن ہے تعارف میں بتایا نہ ہو ابھی تک انھوں نے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام
باادب باملحاظہ ہوشیار نگاہ روبرو ----- فرشی سلام مغل اعظم قدم رنجہ فرمائیں --- بس اب عوام میں شامل ہوجائیں اس سے زیادہ شاہانہ الفاظ مزیدادانہیں کیے جائے گے
آپ کی آمد پر تان سین ثانی نیرنگ خیال ملہار گاتے لیکن انھوں نے آجکل اپنا بینڈ بنالیا ہے اور راک گاتے ہیں :)
مغل اعظم اکیلے آئے ہیں یا دلپذیری کا سامان بھی ہمراہ لائے ہیں۔۔۔۔ :D

السلام علیکم
میرا اسم گرامی محمد رضوان ہے۔
پیجاب کا رہنے والا ہوں۔
کمپیوٹر سائینس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
بلاگ اور اس سے متعلقہ مشاغل میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
فورم میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد آپ سب جیسے قابل لوگوں کی محفل کا حصہ بننا ہے۔
مزید باتیں آپ سب سے ہوتی رہیں گی۔
شکریہ
مرحبا جنااااب۔۔۔۔ خوش عام دید۔۔۔ یوں بھی مرزا یاروں کے ہم بہت پرستار ہیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

زبیر مرزا

محفلین
مرزا بھائی سے ہم اسم بامسمی ہونے کے سبب سینگ پھنسائے رکھتے ہیں۔ ان کے پاس چونکہ سینگ نہیں لہذا آخری حکمرانی کے دور کی تعیشات میں سب سے زبان زد عام یعنی گیت سنگیت ہرجگہ اڑائے رکھتے ہیں۔
آئے ہو ابھی بیٹھو تو سہی گانے کی باتیں جانے دو :)
 
مغل اعظم

محفلین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، رضوان صاحب۔
بہت شکریہ تلمیذ صاحب

خوش آمدید
خوش آمدید
شکریہ جی

خوش آمدید رضوان صاحب
شکریہ محمد وارث

ارے جناب میرا تعلق پاکستان والے پنجاب سے ہے۔ :p شکریہ
مغل اعظم اکیلے آئے ہیں یا دلپذیری کا سامان بھی ہمراہ لائے ہیں۔۔۔۔ :D
فرنگیوں کی لوٹ مار اور ہم پیالوں کی غداریوں نے سوائے شکست خوردہ قلب کے کچھ اور باقی چھوڑا ہی نہیں۔ ایسے میں جان کو ہی غنیمت جانا اور سوچا کچھ ایام اس کوچہ میں سکونت اختیار کر لی جائے، کیا خبر یہ پڑائو ایک نئے لشکر کے ساتھ انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوجائے۔

مرحبا جنااااب۔۔۔۔ خوش عام دید۔۔۔ یوں بھی مرزا یاروں کے ہم بہت پرستار ہیں۔۔۔
آم کو عام سے بدل دیا ابھی تو آموں کے موسم کا آغاز ہی ہوا ہے۔ پذیرائی کا بے حد شکریہ :)
 
Top