آدمی، آدمی کو کیا دے گا - (سدھرشن فاکر)

عؔلی خان

محفلین
آدمی، آدمی کو کیا دے گا
جو بھی دے گا، وہی خدا دے گا

میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
کیا مِرے حق میں فیصلہ دے گا

زندگی کو قریب سے دیکھو
اس کا چہرہ تمھیں رلا دے گا

ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلہ
دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا

----

شاعر: سدھرشن فاکر
غزل گو: جگجیت سنگھ


 

عؔلی خان

محفلین
شکریہ - :) مجحے جگجیت سنگھ سے ان کی زندگی میں دو بار ملنے کا اتفاق ہوا۔ پہلی بار لندن میں اور دوسری بار سان فرانسسکو میں۔ اچھے لگے۔
 

اوشو

لائبریرین
مجھے چترا کی آواز زیادہ اچھی لگتی تھی جگجیت جی سے۔ لیکن چترا نے بیٹے کی موت کے بعد گائیکی سے منہ موڑ لیا تھا۔
اور جگجیت مٹی دا باوا گاتے رہے۔
 

عؔلی خان

محفلین
اچھی جوڑی تھی۔ صد افسوس کہ ان کو نظر لگ گئی شاید کسی کی۔ مجھے بھی چترا سنگھ کی آواز پسند ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
Top