آدمی کا ارتقاء

حیدرآبادی

محفلین
آدمی کا ارتقاء
:D ۔۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی ارتقائی منزلیں ۔۔ :wink:

شادی سے پہلے : ہیرو نمبر وَن
شادی کے بعد : قلی نمبر وَن

شادی سے پہلے : مَیں نے پیار کیا
شادی کے بعد : یہ مَیں نے کیا کیا ؟

شادی سے پہلے : جان ، مت جاؤ !
شادی کے بعد : جان مت کھاؤ !

شادی سے پہلے : تم بِن رہا نہ جائے
شادی کے بعد : تم کو سہا نہ جائے

شادی سے پہلے : کچھ تو بولو
شادی کے بعد : کبھی چُپ بھی ہو لو

شادی سے پہلے : آئی لَو یو !
شادی کے بعد : آج پھر آلو ؟

شادی سے پہلے : ملنے کب آؤ گی ؟
شادی کے بعد : میکے کب جاؤ گی ؟
 

حیدرآبادی

محفلین
شمشاد نے کہا:
حیدر آباد والوں سے کچھ تو آگاہی ہوئی :wink:
بہت خوب، لیکن اپنا نام تو بتا دیں۔
ہمارے حیدرآباد میں برسوں پہلے ایک بزرگ ادیب گزرے ہیں : ولی میاں شیخ پیر
اب یہ الگ بات ہے کہ انگلستان والے بدمعاشی سے ان کو کہتے ہیں : ولیم شیکسپئر
یہ بالکل وہی بات ہے جیسے ہمارے حیدرآباد کا ایک معصوم صحافی جب لکھتا ہے : گھونسلوں میں بِیٹ
تو یہی بات آپ کے پاکستان کا ذرّا تعلیم یافتہ جرنلسٹ یوں لکھتا ہے : کونسلوں میں سِیٹ

تو ہمارے ولی میاں شیخ پیر کہہ گئے ہیں کی
نام میں کیا رکھا ہے !!
:p
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ہم سلسلہ یوسفیہ کے مرید ہیں اور ہمارے پیر و مرشد مشتاق احمد یوسفی کہہ گئے ہیں کہ نام میں ہی سب کچھ ہے کہ نام کے بغیر تو پولیس والا چالان بھی نہیں کرتا۔
 

سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
حیدر آبادی بھائی اپنی ویب سائٹ پر مضمون بھیجنے کے ایک ہزار انڈین روپے دے رہے ہیں۔۔۔
یعنی پاکستانی دو ہزار سے بھی زائد۔۔۔
پہلے پتا ہوتا تو ادھر ادھر تحریریں لکھنے کے بجائے سیدھا وہاں بھیجتے۔۔۔
اب تک کروڑ پتی بن چکے ہوتے!!!
:doh::doh::doh:
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
بہترین ہوگیا۔۔۔
آپ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حیدرآبای بھائی کا اصل نام مکرم نیازی ہے۔۔۔
تعلیمی لحاظ سے انجینئر ہیں۔۔۔
اور ان کی اپلوڈ کردہ تازہ ترین وڈیو چار ماہ پرانی ہے!!!
انہیں تو میں شایدپہلے سے ہی جانتا ہوں۔ فیسبک پہ میرے کچھ دوستوں کے دوست ہیں۔ یا یوں کہہ لیں میں ان کے کچھ دوستوں کا دوست ہوں۔
 
آخری تدوین:
Top