آرائش محفل برائے گفتگو

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم

محفل کی زینت ایک اور نئی کتاب بننے جارہی ہے جس کا نام ہے آرائشِ محفل ! یہ حاتم طائی کے قصوں پر مشتمل ہے اور حاتم طائی اپنے دوست شہزادے کی محبت ڈھونڈنے کے لیے سفر کرتا رہتا ہے اور دوران سفر کبھی پریوں ،جنات اور عجیب الخلقت و ہئیت مخلوقات سے واسطہ پڑتا ہے ۔ کسی داستان کے ہیرو کی طرح اسمِ اعظم کو حاتم سہارا بناتے تمام مخلوقات کے شر سے خود کو اور عوام کو بچاتا ہے ۔ غیب سے حاتم کو مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کتاب میں مابعد الطبیعات کی علامتیں اور مذہبی استعارے بکثرت ملیں گے ۔ کسی عورت کے لیے غزل کہی جاتی ہے جبکہ حیدر صاحب نے مرد حضرات کے حسن کو ایسی علامات سے متعارف کرایا ہے کہ یہ کتاب ان کی نثری غزل کہی جا سکتی ہے ، غزل کے اس طرز کو متعارف کرانے کے علاوہ ، اس کتاب میں جا بجا فارسی کے استعارے و تراکیب استعمال کی گئیں ہیں جس سے پڑھنے والے لفظوں کے حسن سے کھیلنے و محظوظ ہونے کے مواقع بھی ملتے رہتے ہیں ۔ اس کتاب کی اہم خاصیت اس کے نتائج ہیں ، ہر حکایت و سفر کا نتیجہ اک اخلاقی قدر پر رکھا گیا ہے جس سے پڑھنے والا مزید رغبت سے پڑھتا ہے ۔ مصنف پر متصوفانہ رنگ طاری رہا ہے جس کی بدولت زندگی کے ایسے رنگ ، جس پر عام لوگ پھسل جاتے ہیں ، کہانی کے کردار سیسہ پلائی دیوار کی مانند گزر جاتے ہیں ، جذبات کے ایسے رنگوں پر بندھ باندھ کے ذات کی تعمیر کا رخ متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس لحاظ سے یہ اک شاہکار کتاب ہے جس کو پڑھنے کے بعد کتاب کے سحر میں کھوجانا عام سی بات ہے گوکہ اسالیب بہت آسان و سادہ فہم ہیں

محفل پر موجود قارئین و لکھاری -- اس کتاب کو لکھنے والے ، بالیقین اس کتاب کے سحر سے نہ نکل پائیں گے اور دیکھتے دیکھتے مزید کتاب دوستی کو رواج دیتے نظر آئیں گے مگر یہاں پر یہ بتانا بہت خوش آئند ہے کہ محترمہ سیما علی کی گفت و شنید میں آپ کو ایسا رچاؤ ملے گا گویا وہ پہلے سے ادب عالیہ کی قاری رہیں ہیں اور اب کسی بڑے ادیب کی طرح ناقدانہ رائے بھی رکھتی ہیں ، شاید وہ اسکو پڑھ کے کچھ اپنے ذوق کے مطابق رائے بھی مہیا کریں جس سے باقی سب محفلین بھی اس کتاب کو پڑھتے ، سمجھتے نظر آئیں گی ، اسکا سارا کریڈت تو محترمہ سیما جی کو جائے گا وہیں پر آپ کو مزید اک بات بتاتی چلوں کہ سیدی ! سید عاطف علی کی فارسی میں فہم و فراست دیدنی ہے ، ان کا مطالعہ کتب ان کی مراسلت سے عیاں ہے وہیں پر ان کے اشعار باذوق محفلین کے لیے ندرت کا سامان بھی ہیں ، اس کتاب پر ، سلاست و تراکیب پر ہو سکتا ہے ان کا بھی مفصل تبصرہ مل جائے وہیں پر محب علوی صاحب خود موجود داد حوصلہ دیتے ادبی قافلے کی سرپرستی کرتے خود کافی متحرک نظر آتے ہیں کہ شاید زیب داستان کو ان کا قلم ایسی تحریک پکڑے کہ تھم نہ سکے! یہیں اس محفل پر لفظوں کے نمکین حسن کو متعارف کراتی صابرہ امین موجود ہیں جن کی خامشی بھی گہرائی لیے ہوتی ہے اور اکثر صدائے بازگشت اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے تو رگِ ظرافت جب ایس ایس ساگر صاحب کی پھڑکے تو پڑھ کے اس کتاب سے نقاط ایسے ایسے کشید کریں کہ ہم ان کی نثر کے حصار سے نکل نہ سکیں بس پڑھتے پڑھتے ورطہ ء حیرت میں مبتلا ہوتے سوچیں کہ یاں شاہکار تخلیق ہونے کو ہے! تو بس تیار ہو جائیے اور کمر کس لیجیے کہ امید رفتگان ماضی بلحاظ مطالعہ یادش بخیر نہیں ہے بلکہ حلقہ ء دام میں آچکی ہے وہیں اوشو صاحب موجود ہیں جن کے نام سے ظاہر ہے ان کی طبیعت اور یہ کتاب ان کے لیے تبحر علم ثابت ہوگی اور وہ بھی اس کتاب کے سحر سے بچ نہ پائیں گے!

ریختہ پر ربط

اردو کا کلاسیکی ادب سید حیدر بخش حیدری | ریختہ

آرائشِِ محفل، محفل پر

اسکین دستیاب - آرئشِ محفل

گوگل ڈاکس پر


آرائشِ محفل

گیٹ ہب لنک

Mohibtech/UrduBooks

اسکین شدہ صفحات کے لیے گیٹ ہب لنک حاضر ہے


کتاب ریختہ کے صفحہ نمبر 36سے شروع ہوتی ہے
صفحات کی تقسیم

محترم اوشو صفحات (ریختہ) 36 -40
ایس ایس ساگر صفحات (ریختہ) 41-45
محترم سید عاطف علی صفحات (ریختہ) 46-50
محمد عمر (ریختہ) 51-55
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
میں نے گزشتہ پیغام میں صفحے میں اپنے نام سے لکھے تھے لیکن آخری مراسلے میں حذف ہو گئے ہیں۔ دوبارہ یاد دہانی کے لیے کہ میں انہیں ٹائپ کر رہا ہوں۔
لگتا ہے آپ نے پرانے مراسلے کا اقتباس لیا ہے۔ کیونکہ میرے مکمل کیے ہوئے صفحات کی کیفیت بھی نامکمل دکھائی دے رہی ہے۔
اوشو صفحات (ریختہ) 36 -40 مکمل
ایس ایس ساگر (ریختہ) 41-45 ----------------------------مکمل
سید عاطف علی (ریختہ) 46-50 مکمل
محمد عمر (ریختہ) 51- 55 ----------------------------مکمل
فہیم صفحات (ریختہ) 56-60۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
محمد عدنان صاحب (ریختہ) 61-62--------------- مکمل
صابرہ امین (ریختہ) 63-68۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
قراہ العین (ریختہ) 69-73------------------------- مکمل
مومن فرحین (ریختہ) 74-78۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
امیداور محبت (ریختہ) 79-83۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
ایس ایس ساغر (ریختہ) 83 -90۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
شمشاد (ریختہ ) 91-110 مکمل.
قراۃ العین ریختہ ) 111-115 مکمل
الف نظامی (ریختہ ) 116-120 مکمل
ایس ایس ساغر (ریختہ) 121-125۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
سیما علی (ریختہ) 126-130 مکمل
محمد عدنان اکبری نقیبی (ریختہ) 131-135۔۔۔۔۔۔ مکمل
ایس ایس ساغر (ریختہ) 136-140۔۔۔ مکمل
صابرہ امین (ریختہ) 141-145۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
ایس ایس ساغر (ریختہ) 146-150 مکمل
محمد عمر۔۔۔۔۔۔۔۔ 151 - 160۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
صابرہ امین (ریختہ) 161-165۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوشو (ریختہ) 166-175۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
شمشاد (ریختہ) 176-190*---- مکمل
قراہ العین اعوان (ریختہ) 191-195----- مکمل
ایس ایس ساگر (ریختہ) 196-200
امجد میانداد (ریختہ) 201-205
اوشو (ریختہ) 206-210۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل
محمد عمر (ریختہ) 211-220مکمل
اوشو (ریختہ) 221-230۔۔۔۔۔ مکمل
ایس ایس ساگر (ریختہ) 231-240-----مکمل
مومن فرحین (ریختہ) 241-247............ ......
ایس ایس ساگر (ریختہ) 248-260 مکمل
شمشاد (ریختہ) 261-272۔۔۔۔ مکمل
الشفاء(ریختہ) 273-280
محمد عمر (ریختہ) 281-300
شمشاد (ریختہ) 350-358 مکمل
شمشاد (ریختہ) 301- 340
ایس ایس ساگر (ریختہ) 341-349
اوشو (ریختہ) 359-406
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
فہیم آپ پانچ صفحات لے لیجیے اور دعوت قبول کرنے کا شکریہ:)
ریختہ میں میرا اکاؤنٹ نہیں اور وہاں چند صفحات آگے بڑھانے کے بعد اس نے لاگ ان کا کہہ دیا۔
اور گوگل ڈاکس سے بھی ڈاؤنلوڈ نہ ہوپائی یہ کتاب۔
ایک مدد کیجئے کہ مجھے اسکین صفحات عنایت کردیجئے:)
 

نور وجدان

لائبریرین
ریختہ میں میرا اکاؤنٹ نہیں اور وہاں چند صفحات آگے بڑھانے کے بعد اس نے لاگ ان کا کہہ دیا۔
اور گوگل ڈاکس سے بھی ڈاؤنلوڈ نہ ہوپائی یہ کتاب۔
ایک مدد کیجئے کہ مجھے اسکین صفحات عنایت کردیجئے:)
آپ گوگل سے یا فیس بک سے اکاؤنٹ بنا سکتے؟ محمد عمر آپ کچھ مدد کر سکتے؟
 

مقدس

لائبریرین
ریختہ میں میرا اکاؤنٹ نہیں اور وہاں چند صفحات آگے بڑھانے کے بعد اس نے لاگ ان کا کہہ دیا۔
اور گوگل ڈاکس سے بھی ڈاؤنلوڈ نہ ہوپائی یہ کتاب۔
ایک مدد کیجئے کہ مجھے اسکین صفحات عنایت کردیجئے:)
بھیا جی میل سے اکاونٹ بنا لیں ۔۔ دو منٹ کا کام ہے۔۔ اسٹاپ بینگ لیزی
 

فہیم

لائبریرین
یہ ٹائپنگ جدید اردو میں کرنی ہے یا کتاب کے مطابق ہی جیسے ہ کی جگہ ھ کا استعمال کیا گیا ہے کتاب میں؟
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ ٹائپنگ جدید اردو میں کرنی ہے یا کتاب کے مطابق ہی جیسے ہ کی جگہ ھ کا استعمال کیا گیا ہے کتاب میں؟
جدید اردو میں، الف عین سر کی رائے یہی ہے کہ جدید اردو میں کی جائے ..

ماشاءاللہ بہت اچھا لگا آپ کو اس دھاگے میں رونق فزوں کرتے
 

نور وجدان

لائبریرین
اوشو صفحات (ریختہ) 36 -40
ایس ایس ساگر (ریختہ) 41-45
سید عاطف علی (ریختہ) 46-50
محمد عمر (ریختہ) 51-55
فہیم صفحات (ریختہ) 56-60
محمد عدنان صاحب (ریختہ) 61-62
صابرہ امین (ریختہ) 63-68
 
Top