آرمی چیف کا دورہ افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال

برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی کوششین
کیا امریکہ پاکستان سے اڈہ مانگ رہا ہے
کیا طالبان پورے افغانستان پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں
پاک افغان تعلقات میں غلط فہمیاں
 
سید رافع

محفلین
ہزارہ افغان شہری نہیں؟ افغانی سیکورٹی فورسز ان کی حفاظت کی ذمہ دار نہیں؟

ہزارہ شیعہ نے طالبان کے بجائے امریکی فوج کا ساتھ دیا تھا۔ خاص کر شیعہ وہ بھی لڑکی ہو کر اسکول جانا طالبان کے لیے ناقابل قبول ہو گا۔
 
جاسم محمد

ہزارہ طالبان کی طرح افغان شہری ہیں۔ ریاست کا کام ملک میں تمام شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔ نہ کہ ایک گروپ کا دوسرے گروپ کیخلاف حمایت کرنا۔ حال ہی میں وہاں طالبان نے ہزارہ بچیوں کے سکول کو بم سے اڑا دیا ہے۔ یہ کونسا اسلام ہے؟
‘Why Do We Deserve to Die?’ Kabul’s Hazaras Bury Their Daughters.
 
تاریخی طور پر ہزارہ نے برٹش راج کا ساتھ دیا تھا جس کے بعد افغان اور راج کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔ اس کے بعد اس وقت ہزارہ لوگوں کا اس قدر بڑا قتل عام ہوا تھا کہ انکے بعض قبائل بلوچستان ہجرت کر گئے۔

اب کی بار امریکہ سے انہی افغان قبائل کا معاہدہ ہوا ہے۔
 
افغانی معاشرہ جب تک قبائل سے آزاد ہو کر ایک قوم نہیں بن جاتا یہ مسائل چلتے رہیں گے۔
 
افغانستان کے قبائل کو اکٹھا کر کے ایک قوم بنانا کوئی آسان کام نہیں۔
 
قبائل ہونا مسئلہ نہیں۔ اسکے لیے جرگے کا قدیم سسٹم ہے۔ افغان معیشت جنگ پر چلتی ہے۔ طالبان کے علاوہ وہاں اربکی وار لارڈز ہیں جو پانچ پانچ چھ چھ سو کے جتھے بنا کر لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔ ان سب کو سیکیورٹی اداروں میں ضم کرنا ہو گا۔ ورنہ یہ اپنے گھر کی کفالت چالیس سال سے جنگ سے حاصل ہونے والے سامان اور رقم پر کر رہے ہیں۔

افغانستان کے وار لارڈ اور جنگجو کہاں جائیں گے؟
 
سید رافع

محفلین
افغانستان کے قبائل کو اکٹھا کر کے ایک قوم بنانا کوئی آسان کام نہیں۔

ہزارہ کمیونٹی پر یہ حملہ طالبان نہیں کر سکتے۔ یہ انکے مفاد میں نہیں۔ اس میں ISIS ملوث ہے۔ وہ اس قسم کے حملے پہلے بھی ہزارہ لوگوں پر کرتی رہی ہے۔

US urges Afghanistan, Taliban to work together against IS
 
Top