نویں سالگرہ آرکیڈ کی واپسی اور سپیس انویڈرز ٹورنامنٹ

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہ واضح کرتا جاؤں کہ میں گیمز کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ زیادہ سے زیادہ جو گیم ٹھیک نہیں چل رہی، اسے ہٹا کر کوئی اور گیم انسٹال کی جا سکتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہاں دو پلئیرز کے سکور تو شامل ہوئے ہوئے ہیں۔ اور فریم کا سائز میں نے 640 بائی 480 سیٹ کیا ہوا ہے۔
اس کی سب سے نچلی رو دکھائی نہیں دیتی جبکہ اس سے اوپر والی رو آدھی دکھائی دیتی ہے۔ سکور سب مٹ کے لئے گیم ختم ہوتے ہی کلک کریں تو وہ سکور سب مٹ کر دیتا ہے شاید :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں خود تو کم ہی گیم کھیلتا ہوں ، البتہ دوسرے گیم کھیلنے والوں کی سرگرمی دیکھ کر ضرور لطف اندوز ہوتا ہوں۔ :)
ایک صاحب اعجاز اختر کا نام دیکھ کر میں چونک گیا تھا کہ آپ بھی، لیکن یہ الف عین نہیں کوئی اور صاحب ہیں۔ :)

خیال رہے کہ سپیس انویڈرز ٹورنامنٹ اتوار کی رات بارہ بجے (جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق) ختم ہو جائے گا۔ ابھی تک محمد صابر پہلی پوزیشن پر جا رہے ہیں۔ ان سے سبقت لیجانے کے لیے ابھی دو دن کی مہلت باقی ہے۔ :) محمد صابر پرانے آرکیڈ سسٹم میں چیمپین رہ چکے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے آتے ہی کشتوں کے پشتے لگا دیے ہیں۔ :)
 
میں نے اس مسئلے کو کچھ اس طرح حل کیا ہے کہ کنٹرول کے ساتھ + کا بٹن دبانے سے صفحہ زوم ان ہوتا ہے۔ قریب قریب 130 فیصد یا اس سے اوپر کے زوم پر گیم کا پورا فریم درست دکھائی دیتا ہے۔ زوم آؤٹ کرنے سے فریم مزید ادھورا ہوتا جاتا ہے :)
 
محمدصابر

محفلین
میں خود تو کم ہی گیم کھیلتا ہوں ، البتہ دوسرے گیم کھیلنے والوں کی سرگرمی دیکھ کر ضرور لطف اندوز ہوتا ہوں۔ :)
ایک صاحب اعجاز اختر کا نام دیکھ کر میں چونک گیا تھا کہ آپ بھی، لیکن یہ الف عین نہیں کوئی اور صاحب ہیں۔ :)

خیال رہے کہ سپیس انویڈرز ٹورنامنٹ اتوار کی رات بارہ بجے (جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق) ختم ہو جائے گا۔ ابھی تک محمد صابر پہلی پوزیشن پر جا رہے ہیں۔ ان سے سبقت لیجانے کے لیے ابھی دو دن کی مہلت باقی ہے۔ :) محمد صابر پرانے آرکیڈ سسٹم میں چیمپین رہ چکے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے آتے ہی کشتوں کے پشتے لگا دیے ہیں۔ :)
اچھا تو یہ کوئی ٹورنامنٹ چل رہا ہے میں صرف اپنے مطلب کی گیمز کھیل رہا ہوں جس میں مجھے فش پسند ہے لیکن ابھی اتنا وقت میسر ہی نہیں ہوا کہ میں اسے یکسوئی کے ساتھ کھیل سکوں۔
 
محمدصابر

محفلین
وہاں دو پلئیرز کے سکور تو شامل ہوئے ہوئے ہیں۔ اور فریم کا سائز میں نے 640 بائی 480 سیٹ کیا ہوا ہے۔
میں نے تو فائر بگ کے ذریعے سائز درست کر کے کچھ سکور کیا ہے کیونکہ زیادہ وقت فریم سائز درست کرنے میں صرف ہو گیا۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک صاحب اعجاز اختر کا نام دیکھ کر میں چونک گیا تھا کہ آپ بھی، لیکن یہ الف عین نہیں کوئی اور صاحب ہیں۔ :)
اعجاز اختر صاحب میرے دفتری ساتھی ہیں۔ پرنسپل ڈویولپر ہیں۔ اور کافی سے زیادہ ٹیکنیکل آدمی ہیں۔ مجھے پیک مین والی گیم کھیلتا دیکھ کر کہنے لگے مجھے بھی کھیلنی ہے یہی گیم۔ میں نے کہا کہ آپ کو رکنیت لینی پڑے گی۔ اسی سلسلے میں وہ آئے تھے۔ ویسے میں نے انہیں بقیہ فورم کا بھی بڑا تفصیلی تعارف دیا تھا۔ کہہ رہے تھے کہ میں باقی چیزوں میں بھی شامل ہونے کی کوشش کروں گا۔
 
arifkarim

معطل

یعنی میرا شک صحیح نکلا کہ صرف گیم کھیلنے کیلئے محفل کے رُکن بنے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
Top