ظہیر عباس ورک
محفلین
کل میں نے اس محفل میں کچھ وقت گزارا جس سے مجھے کافی کچھ سیکھنے کو ملا لہذا میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اپنے جیسے نو وارد حضرات سے شئیر کر لیا جائے تاکہ مستقبل میں میرا تجربہ کسی کے کام آسکے۔
پہلی بات جو میں نے سیکھی وہ یہ ہے کہ یہاں سیدھی اور سادہ بات یا سوال نہیں کرنا چاہیے۔کل میری سادگی کی وجہ سے میرے ساتھ جو ہوا سو ہوا اس محفل میں موجود میری پسندیدہ ترین ہستی کو بھی میری وجہ سے خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری بات جو میں نے سیکھی وہ یہ کہ اگر کسی بات کا جواب نہ آتا ہو تو الٹا سوال داغ دینا چاہیے۔
تیسری بات یہ کہ آپ کی بات میں دم ہو یا نہ ہو الفاظ میں دم ہونا چاہیے۔مشکل ترین الفاظ کا چناوء کرنا چاہیے تاکہ آپ کی قابلیت نمایاں ہو۔
آخری بات یہ کہ بات اتنی گھما پھرا کے کرو کہ مخاطب قائل نہ بھی ہو تو کنفیوژ ضرور ہو جائے۔
ان تاثرات کے نتیجے میں 'میں'نے آج علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب بال جبریل سے ایک نظم کا انتخاب کیا ہے جس کاعنوان ہے آزادی افکار۔
جو دونی فطرت سے نہیں لائق پرواز
اس مرغک بےچارہ کا انجام ہے افتاد
ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا
ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صیاد
اس قوم میں ہے شوخیء اندیشہ خطرناک
جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد
گو فکر خداداد سے روشن ہے زمانہ
آزادی افکار ہے ابلیس کی ایجاد