قبلہ وارث صاحب سے متفق ہوں۔ اور اتنی گزارش ہے۔ کہ یہ ایک عوامی فورم ہے جہاں صرف پاکستان سے ہی نہیں دنیا بھر کے احباب مختلف شعبہ جات اور مختلف مشاغل رکھنے والے موجود ہیں۔ نہ کوئی طرار ہے اور نہ فن کار۔ ہاں اپنے میں آپ میں سبھی فن کار بھی ہوتے ہیں اور طرار بھی۔ لہذا جو کوئی کچھ بھی کہے، وہ اس کی ذاتی رائے ہوگی۔ اور عوامی فورم پہ ہر کسی کو حدود قیود کے اندر رہتے ہوئے رائے دہی کی آزادی ہے۔
آپ سے گزارش یہ ہے کہ کسی بھی بات سے دلبرداشتہ نہ ہوئیے گا۔ لکھتے خوب ہیں سو اپنی آراء و خیالات کا ظہار و ابلاغ جاری رکھیے گا۔ کجا اس سے کہ کون کیا کہتا ہے۔
گلہ نہیں کہ گریزاں ہیں چند پیمانے
نگاہ یار سلامت ہزار میخانے۔۔۔۔
پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن
مجھ کو پھر نغموں پہ اکسانے لگا مرغ چمن
اپنے من میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن ، اپنا تو بن