اپنی بے بضاعتی اور کم مائیگی کا احساس کبھی کبھار شدید ہو جائے تو لگتا ہے کہ ہم نطق کے معاملے میں پتھر واقع ہوئے ہیں ۔۔۔ یک دم صامت و خاموش ۔۔۔ لیکن جب کسی کتے کو اپنے پر بھونکتے دیکھیں تو آشکار ہوتا ہے کہ ہم کہانی کی اس دنیا میں جی رہے ہیں جس کے واقعات میں مذکور ہے کہ ایک بستی ایسی بھی تھی جہاں پتھر تو زمین میں بندھے ( گڑے) ہوئے تھے اور کتے آزاد تھے ۔