آزمائشی کہا وت: آپ بھی آزماکردیکھیں

دو دن پہلے ایک دوست نے ایس ایم ایس کے ذریعے ایک کہاوت ارسال کردی اور کہا کہ اس کا بامحاورہ انگریزی ترجمہ کرو۔ کہاوت کچھ اس طرح ہے

" گنجی کی مانگ میں سیندور " :confused::confused:
یادرہے کہ کہاوت { ضرب المثل } کاترجمہ ہوبہو نہیں کیاجاسکتا بلکہ دوسری زبان میں اس کے ہم خیال کہاوت کو ہی اس کاترجمہ قرار دیاجاتاہے ۔ الفاظ میں اختلاف کوئی معنی نہیں رکھتا۔

میں نے یہ کہاوت اردو کے ان لغات میں بھی تلاش کیا جومیرے پاس موجود تھے لیکن ان میں بھی یہ نہیں ملی۔ مجھے شک ہے کہ یہ اردو کے قریبی زبانوں سے تعلق رکھتی ہے جیسے پنجابی وغیرہ۔

:punga:
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بھی یہ محاورہ کبھی نہیں سنا۔ اردو کا نحاورہ تو نہیں لگتا، کسی پاکستانی زبان کا ترجمہ لگتا ہے، لیکن ہے بہت خوب۔ اس معنی کا دوسرا کوئی محاورہ ہے ضرور، ابھی یاد نہیں آ رہا۔
 
Top