آزمودہ ٹوٹکے

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم سب کو ۔
آج بیٹھے بیٹھے یونہی خیال آیا کہ اردو محفل پر ایک ایسی لڑی ضرور ہونی چاہیے جس میں ہم سب چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بتا سکیں۔ کھانا پکانے ، گھریلو صفائی ستھرائی اپنی سکن ، بالوں کی حفاطت کے متعلق ٹوٹکے وقتا فوقتا یہاں شئیر کرتی رہوں گی۔ آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ اگر آپ کو مفید ٹوٹکے ملیں تو یہاں ضرور بتائیں ۔
تو میرا پہلا ٹوٹکا۔
پیاز کو کاٹنے کے بعد اگلے دن کے استعمال کے لیے مت رکھیں ۔ یہ ایک ہی رات کے انتہائی زہریلا ہو جاتا ہے اور toxic bacteria پیدا کر دیتا ہے جس سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بعض لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے انہیں پکانے سے گھبراتے ہیں ۔ لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ، دار چینی اور لونگ ڈال دی جائے تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنیں گے۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کھیرا چھیلنے کے بعد اس کے چھلکے کچرے میں پھینکنے کی بجائے واش بیسن ، باورچی خانے کی نالی کھدروں میں ڈال دیں ، اس سے لال بیگ نہیں آئیں گے۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
چینی کے مرتبان میں اکثر چونٹیاں لگ جاتی ہیں ، اس لئے مرتبان میں دو چار لونگیں ڈال دیں چونٹیاں چینی سے دور رہیں گی ۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
برسات کے موسم میں اکثر نمک دانی میں پڑے نمک میں سیلن ہو جاتی ہے اس میں چار پانچ چاول کے دانے ڈال دیں نمک نمی سے محفوظ رہے گا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اکثر لوگ جب بھی کوئی چیز فرائی کرتے ہیں تو تیل کی گرمائی کا اندازہ نہیں کر پاتے ۔ ایک صاف اسٹک جسے شاشلک سٹک کہتے ہیں خرید کر رکھ لیں اور جب دیکھنا ہو کہ صحیح گرم ہے تو وہ اسٹک احتیاط سے پکڑ کر تیل کے درمیان کھڑی کر کے دیکھیں اگر بلبلہ نا بنے تو تیل فرائی کے لیے تیار ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انڈوں کو ابالنے کے بعد ان کا پانی ضائع مت کریں بلکہ اپنے پودوں کو ڈال دیں ان کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔
 

گلزار خان

محفلین
پیاز کو کاٹنے کے بعد اگلے دن کے استعمال کے لیے مت رکھیں ۔ یہ ایک ہی رات کے انتہائی زہریلا ہو جاتا ہے اور toxic bacteria پیدا کر دیتا ہے جس سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

وعلیکم السلام
لیکن اکثریت میں لوگوں کو میں نے دیکھا ہے بلکہ عموما ہمارے گھروں میں اگر کوئی بھی چیز بس جائے یا کوئی دوسرا کھالیتا ہے
یا فریز میں ڈپ کردی جاتی ہے
اگر پیاز کو فریز میں رکھ دیا جائے تب بھی رہزیلا ہوجات ہے اور
toxic bacteria پیدا کر دیتا ہے کیا اس کے سبب بھی پیٹ کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں ؟
 

گلزار خان

محفلین
آپ نے عنوان آزمودہ ٹوٹکے لکھا ہے اور میرے ذہن میں بھی کچھ ٹوٹکے آرہے ہیں لیکن گھریلوں نہیں ہیں :mad::talktohand:
اگر آپ کی اجازت ہو تو یہاں پوسٹ کردوں؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ نے عنوان آزمودہ ٹوٹکے لکھا ہے اور میرے ذہن میں بھی کچھ ٹوٹکے آرہے ہیں لیکن گھریلوں نہیں ہیں :mad::talktohand:
اگر آپ کی اجازت ہو تو یہاں پوسٹ کردوں؟
ہاں جی اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس لڑی حوالے سے موزوں ہیں تو ضرور پوسٹ کریں. :)
 

گلزار خان

محفلین
مفید ٹوٹکے


1۔ مچھر مارنے کا آسان طریقہ: چینی اور لال مرچ کا مکسچر بنا کرمچھر کو دیں۔ جیسے ہی مچھر یہ مکسچر کھائے گا اس کو پانی کی طلب ہو گی۔ جب وہ پانی کی تلاش میں نکلے، آپ بھی اس کے پیچھے ہولیں۔ جیسے ہی وہ واٹر ٹینک کے پاس جائے اسے دھکا دے دیں۔ جب وہ پانی میں گر کر گیلا ہو جائے گا تب خود کو خشک کرنے کیلئے آگ کے پاس جائیگا۔ جیسےہی وہ آگ کے پاس پہنچےاُسی وقت آپ آگ میں پٹاخہ پھینک دیں۔ مچھر بُری طرح زخمی ہو کر ہسپتال میں داخل ہو جائے گا۔ وہاں آپ صرف اس کا آکسیجن ماسک اتار دیں مچھر مر جائے گا۔
2۔ مچھر نہ لڑنے کی دعا: (یا اللہ مجھے مچھر نہ لڑے۔ آمین )
3۔ سردیوں میں روزانہ صبح ایک برفیلی پانی کی بالٹی سے نہالیں تو سردی کا اثر بہت کم محسوس ہوتا ہے ۔
4۔ اگر آپ نےکہیں جاناہے اور آپ کو نیند آرہی ہے تو آنکھوں میں مرچیں ڈالنے سے کبھی نیند نہیں آئے گی۔
5۔ اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہورہا ہو اور آپ اسے توجہ نہ ہٹا پارہے ہوں تواپنے پاؤں پر ہتھوڑی مارلیں آپ ہاتھ کا درد بھول جائیں گے۔
6۔ اگر صابن پہ پلاسٹک لیمی نیشن چڑ ھادی جائے اور پھر استعمال کیا جائے تو آپ کا صابن کبھی نہیں گھلے گا۔
7۔ اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہیں کر رہی تو آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔
8۔ اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہوجائے۔
9۔ اگر گوشت میں ڈالنے کے لئے کوئی سبزی سمجھ نہ آئے تو آپ بھنگڑا ڈال لیں۔
10۔ اگر آپ کے تھوڑے بال سفید ہوں تو ان میں چونا لگالیں سب بال ایک جیسے ہو جائیں گے۔ :):)
11۔ اگر آپ کے کھانے میں مکھی گر جائے تواسے نکال کر اتنا چبائیں کہ کسی اور مکھی کی جرات نہ ہو آپ کے کھانے کی طرف آنے کی۔
12۔ چہرے کو گلابی کرنا ہو تو دو انڈوں میں ایک سرخ مرچ پھینٹ کر چہرے پہ پانچ منٹ تک مساج کرکے دھولیں۔سرخی آنا شروع ہوجائے گی۔ :bye::bye:

(بہن یہ میرے لکھے ہوئے نہیں ہیں کہیں پڑھے اچھے لگے شئیر کر دئیے۔ بعد میں میرے پہ کوئی اعتراز نہ کرنا کے یہ ہم نے کہیں پڑھے ہوئے ہیں۔ اس لئیے پیشگی بتا رہاہوں۔)
 

گلزار خان

محفلین
پیاز کو کاٹنے کے بعد اگلے دن کے استعمال کے لیے مت رکھیں ۔ یہ ایک ہی رات کے انتہائی زہریلا ہو جاتا ہے اور toxic bacteria پیدا کر دیتا ہے جس سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
لیکن اکثریت میں لوگوں کو میں نے دیکھا ہے بلکہ عموما ہمارے گھروں میں اگر کوئی بھی چیز بس جائے یا کوئی دوسرا کھالیتا ہے​
یا فریز میں ڈپ کردی جاتی ہے​
اگر پیاز کو فریز میں رکھ دیا جائے تب بھی رہزیلا ہوجات ہے اور​
toxic bacteria پیدا کر دیتا ہے کیا اس کے سبب بھی پیٹ کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں ؟
اسکا بھی جواب دیں دیں نا​
 
Top