عدنان عمر
محفلین
السلام علیکم۔ یہ میری پہلی لڑی ہے۔ اس لڑی کے موضوع کی انسپائریشن اشفاق بابا کے اس جملے سے لی گئی ہے جو وہ اپنے ہردلعزیزپروگرام ’’زاویہ‘‘ کے اختتام پر کہا کرتے تھے کہ ’’اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔‘‘
ہم میں سے ہر شخص دوسروں کو کتنی آسانیاں فراہم کرتا ہے، اس کا جواب تو ہر کوئی خود ہی اپنے آپ کو دے سکتا ہے۔ میرا آئیڈیا یہ ہے کہ ہم سب روزمرہ زندگی اور اپنے گرد و پیش کا جائزہ لیں اور عمومی انداز میں یہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں کہ اپنے اہل خانہ اور گھر سے باہر لوگوں میں آسانیاں کیسے تقسیم کی جاسکتی ہیں۔ذاتی تجربات شیئر کرنا ضروری نہیں، اپنی رائے بھی پیش کی جاسکتی ہے۔ میں بھی ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اور اپنی ناپختہ سوچ کے مطابق کچھ نہ کچھ پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم اس حوالوں سے آسانیوں کی فہرست بھی مرتب کرسکتے ہیں۔ مثلاً اگر میں خودسے پوچھوں کہ آسانیاں کیسے تقسیم کی جاسکتی ہیں تو ابتداً میرے ذہن میں یہ نکات آرہے ہیں کہ:

- دورانِ سفر بس میں اپنے سے بڑوں بالخصوص بزرگوں کے لیے اپنی نشست خالی کرکے ہم انھیں آسانی فراہم کرسکتے ہیں۔
- گرمی کی کڑی دوپہر میں کسی اجنبی کو ٹھنڈے پانی یا شربت کا گلاس پیش کرکے ہم آسانی تقسیم کرسکتے ہیں۔
- جہاں بارش کا پانی جمع ہو وہاں لوگوں کے چلنے کی آسانی کے لیے راستے میں اینٹیں، بلاک وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔
- گھر کے کام کاج میں اپنی اہلیہ کی ہلکی پھلکی معاونت بالخصوص چھٹی والے دن، بھی آسانیوں کی تقسیم ہے۔
- محلے میں رہنے والےتنہائی کے شکار کسی بزرگ کے پاس کچھ دیر کھڑے ہو کر ان سے بات چیت کرنا۔
- امیر غریب ہر ایک سے احترام وعزت سے پیش آنا۔
- کسی نابینا شخص یا بزرگ کو سڑ ک پار کروانا۔