آسان عربی

محبوب عالم

محفلین
سبق اوّل

کیسے ہو / کیسی ہو؟

کیفَ حالکَ ؟ / کیفَ حالکِ ؟ (حالکَ : مذکر ؛ حالکِ : مؤنث)
تم کیسے ہو؟ / تم کیسی ہو؟

طیب / طيبة الحمد لله ۔ و أنتَ ؟ / و أنتِ ؟ (طیب : مذکر ؛ طیبة : مؤنث ؛ أنتَ : مذکر ؛ أنتِ : مؤنث)
ٹھیک ہوں ۔ اور تُم؟

تعبان / تعبانه قليلا. (تعبان : مذکر ؛ تعبانه : مؤنث)
تھوڑا تھکا / تھکی ہوں۔

الفاظ کی معانی:

کیف: کیسا / کیسے / کیسی
طیب: اچھا / ٹھیک (عام عربی میں طیّب کیلئے لفظ ‘‘ قویّص’’ یعنی ق + و + یّ + ص، استعمال ہوتا ہے)
تعبان: تھکاؤٹ
قلیلا ً: قلیل / تھوڑا / ذرا
 

ابو کاشان

محفلین
یہ بہت اچھا سلسلہ ہے کم از کم مجھے تو اچھا لگا ہے۔
محبوب عالم بھائی میری طرف تو " ہ " اور" ۃ " کی بجائے ٓ خانہ بن گیا ہے۔
 

محبوب عالم

محفلین
عربی خصوصاً پاکستانیوں کیلئے بہت ہی آسان اور میٹھی زبان ہے. کیونکہ اِس کے لا تعداد الفاظ پاکستان کی ہر زبان میں استعمال ہوتے ہیں. درج بالا سبق اوّل ہی میں دیکھئے: لفظ حالک میں ‘‘ حال ’’ اور قلیلاً میں ‘‘قلیل’’ جیسے الفاظ سے ہم واقف ہیں.
 

محبوب عالم

محفلین
سبق دوم

آپ کا / تمہارا کیا نام ہے؟

ا: مرحبا ً / ألسّلام علیکم! أنا إسمي أحمد.
خوش آمدید / اَسّلام علیکم! میرا نام احمد ہے۔

ب: وَ أنتم / أنتَ / أنتِ۔ ما إسمکم / إسمکَ / إسمکِ / إسمکْ؟
اور آپ/ تُم (مذکر) / تُم (مؤنث)۔ آپ کا / تمہارا (مذکر)/ تمہارا (مؤنث) کیا نام ہے؟

ج: أنا إسمي سليم، و هي إسمُها سلمى/ وَ ھُوَ إسمهُ ماجد.
میرا نام سلیم ہے، اور اس کا نام سلمٰی ہے / اور اس کا نام ماجد ہے۔
د: سُررتُ بلقائكم / بلقائکَ / بلقائکِ / أھلا ً۔
آپ/ تُم (مذکر) / تُم (مؤنث) سے مِل کر خوشی ہوئی / بہت اچھا لگا۔

لفظ معنی
أنا میں
أنتم آپ
أنتَ تُم (مذکر)
أنتِ تُم (مؤنث)
هِيَ اُس / اِس (مؤنث) کا
ھُوَ اُس / اِس (مذکر) کا
إسمي میرا نام
إسمكم آپ کا نام
إسمكَ تمہارا نام (مذکر کی طرف اِشارہ)
إسمكِ تمہارا نام (مؤنث کی طرف اشارہ)
إسمكْ تمہارا نام (مذکر و مؤنث دونوں کیلئے مستعمل)
هِىَ اس کا (مؤنث کی طرف اشارہ)
هُوَ اس کا (مذکر کی طرف اشارہ)
إسمُهَا اِس کا نام (مؤنث کی طرف اشارہ)
إسمهُ اِس کا نام (مذکر کی طرف اشارہ)
لقائكم آپ / تمہاری ملاقات ... آپ / تمہارا ملنا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
"عربی کا معلم" یہ کتاب بازار میں دستیاب ہے۔ مصنف جناب "چرتھاولی" ہیں (پورا نام نہیں یاد)۔
آسی بھائی ۔عربی کا معلم کے مصنف عبدالستار خان ہیں ۔
مشتاق علی چرتھاولی صاحب کی کتاب کانام غالبا کچھ اور ہے ۔ شاید علم الصرف اور علم النحو۔
 

bilal260

محفلین
ماشاء اللہ بہت خوب اور اچھی کوشش جاری رکھئے مجھے بھی اپنے شاگردوں میں قبول فرمالیں۔
 
اگر آپ عرب کے مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملیں تو آپ کو عربی زبان کے مختلف لہجے اور روزمرہ استعمال کے بہت سے جملے بھی مختلف نظر آئیں گے.
کویت میں میری ابتدائی زندگی میں ایک عربی سلون پر کام کرنے کی اجازت ملی تھی تو تھوڑی بہت زبان بھی سیکھی تھی
 
Top