محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
بچوں کے لیے پاکستان کے قومی ترانے کو آسان اردو میں نظم کیا ہے۔ بحر وہی ہے جو قومی ترانے کی ہے۔ اسی طرح، جو مصرعے اصل ترانے میں بحر میں نہیں انہیں اسی وزن میں رکھا گیا ہے۔ محفلین سے درخواست ہے کہ اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔
ترانہ
محمد خلیل الرحمٰن
یوں جئے تو اے مری زمیں
خوش رہے سدا تو اے حسیں
عزم کا ہمارے تو نشان
میرے پاکستان
تو جیئے گا صد ہزار سال
ہے یہاں عوام کا نظام
یوں وہ دیتے ہیں اسے دوام
اتحاد و نظم سے
اور یقین و عزم سے
پائیں اپنی منزلِ خیال
سبز پرچم اک ہلال کا
رہنما ہے یہ کمال کا
شاندار ماضی اور حال
سر تا سر کمال
حق کا اس پہ سایۂ جمال
ترانہ
محمد خلیل الرحمٰن
یوں جئے تو اے مری زمیں
خوش رہے سدا تو اے حسیں
عزم کا ہمارے تو نشان
میرے پاکستان
تو جیئے گا صد ہزار سال
ہے یہاں عوام کا نظام
یوں وہ دیتے ہیں اسے دوام
اتحاد و نظم سے
اور یقین و عزم سے
پائیں اپنی منزلِ خیال
سبز پرچم اک ہلال کا
رہنما ہے یہ کمال کا
شاندار ماضی اور حال
سر تا سر کمال
حق کا اس پہ سایۂ جمال