برسبین کے گراونڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم 1988 کے بعد کوئی میچ نہیں ہاری جبکہ اسی گراونڈ میں انگلینڈ کی ٹیم 1986 کے بعد کوئی میچ نہیں جیتی۔۔۔۔۔
انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ 5 ایشنرسیریز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔۔۔۔
آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین پانچ ہزار اٹھائیس رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ شین وارن 195 وکٹیں اڑا کر سب سے آگے ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو 32، 32 بار سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایشز سیریز کی ٹرافی اس وقت انگلش ٹیم کے قبضے میں ہے۔
دو دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔کل آسٹریلیا 165 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرے گا۔انگلینڈ کی پہلی اننگز کے مجموعے کو پانے کے لیے اس وقت آسٹریلیا کو مزید 137 رنز درکار ہیں۔
میچ ابھی تک 'بیلنسڈ' ہے۔ انگلینڈ کوتھوڑا سا ایج ملا تھا، ایک تو تین سو رنز کر کے، دوسرا 76 پر چار وکٹیں نکال کر لیکن سمتھ اور مارش اڑ گئے ہیں، کل کا دن میچ کے نیتجے میں کافی اہم ہوگا۔عمدہ میچ!
پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بہترین پرفارمنس۔10 وکٹ سے جیت کے ساتھ ایشز جنگ میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
چوتھی اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز بنائے جبکہ بن کرافٹ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 173 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔
ایشز کا دوسرا مقابلہ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کرنے کے لیے مدعو کیا ہے، اب تک کے چار اووروں کے کھیل میں آسٹریلیا نے بنا کوئی وکٹ کھوئے 8 رن بنا لیے ہیں، وارنر اور بینکرافٹ جی کھیل رہے ہیں۔
پہلا دن تیسرا سیشن
آسٹریلیا 142-3
وارنر 39 اور خواجہ 53 رن بنا کے آؤٹ ہوئے جبکہ اسمتھ ابھی 29 رن بنا کے کھیل رہے انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور ووکس نے ایک ایک وکٹ لیے اور بینکرافٹ کو ووکس نے رن آؤٹ کیا جب وہ 10 رن کے اسکور پہ تھے